Thursday , December 13 2018
ہوم > شوبز اور فیشن > جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی خواتین سے ثبوت مانگنا ایسے ہی ہے جیسے ۔۔۔۔۔۔۔ ہدایت کار کرن جوہر نے ناقابل یقین بات کہہ ڈالی

جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی خواتین سے ثبوت مانگنا ایسے ہی ہے جیسے ۔۔۔۔۔۔۔ ہدایت کار کرن جوہر نے ناقابل یقین بات کہہ ڈالی

ممبئی (ویب ڈیسک )بولی وڈ ہدایت کار و اداکار کرن جوہر نے جنسی ہراساں ہونے والے افراد پر بھروسہ نہ کرنے والوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’ خواتین سے جنسی ہراساں ہونے کا ثبوت مانگنا کمزوری ہے ۔ اس سوچ کو تبدیل ہونے کی ضرورت ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ایونٹ کے دوران کرن جوہر کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ افراد جنہیں جنسی طور پر ہراساں کیا گیا یا کسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور جب وہ اپنی کہانی کے ساتھ سامنے آئے تو سب سے پہلے ان سے یہی سوال کیا گیا کہ ان باتوں کا ان کے پاس کیا ثبوت ہے ۔ ہدایت کار نے کہا کہ اس سوچ کو تبدیل ہونا چاہیے اور جب کوئی خاتون دنیا کے سامنے آکر اپنی کہانی بیان کررہی ہے تو ثبوت مانگنے کے بجائے لوگوں کو اس کی بات پر بھروسہ کرنا چاہیے ۔ کرن جوہر کے مطابق ’ جب میں نے ایسی کہانیاں پڑھیں، ان سے مجھے بےحد تکلیف ہوئی اور مجھے اندازہ ہوا کہ ہمیں اس حوالے سے کچھ کرنا چاہیے ، ہر اس خاتون جس کے پاس آواز ہے ، اس کی رائے کی عزت کرنی چاہیے ، اسے سراہا جانا چاہیے کہ یہ سامنے آئی، یہ نہیں کہا جاسکتا کہ آپ کے پاس ثبوت نہیں، یہ کمزوری ہے، جب ایک خاتون اس طرح سامنے آئی ہے تو اس پر بھروسہ کریں ‘ ۔

خواتین کے لیے ان کے کام کی جگہ کو محفوظ بنانے کے حوالے سے ہدایت کار نے کہا کہ ’ میری کمپنی میں شروع سے ہی اس بات کا خیال رکھا جاتا ہے لیکن اب لوگ اور بھی زیادہ ایکٹو ہوچکے ہیں ‘ ۔ کرن جوہر نے اپنے بچپن کے واقعات کے حوالے سے بتایا کہ ’ 15 سال کی عمر میں سب کہتے تھے میری آواز کسی لڑکی جیسی ہے، میں نے 3 سال اپنی آواز کو بہتر کرنے کی کلاسز لیں ، سب میرا مذاق اڑاتے تھے ‘ ۔تاہم ہدایت کار نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے دونوں بچوں یش اور روہی کی زندگی میں اس طرح کی باتوں کی کوئی اہمیت نہیں بننے دیں گے ۔ بولی وڈ ہدایت کار و اداکار کرن جوہر نے جنسی ہراساں ہونے والے افراد پر بھروسہ نہ کرنے والوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ اس سوچ کو تبدیل ہونے کی ضرورت ہے ۔ یاد رہے کہ کرن جوہر جلد اپنی فلم ’تخت‘ کی شوٹنگ شروع کریں گے ، اس فلم میں رنویر سنگھ، کرینہ کپور خان، عالیہ بھٹ، جھانوی کپور اور انیل کپور مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے ۔

یہ بھی دیکھیں

اپنی آخری سانس تک یہ کام کرتی رہوں گی، مشہور زمانہ گلوکارہ لتا منگیشکر نے اپنے چاہنے والوں سے وعدہ کر لیا

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ گلوکارہ لتا منگیشکر نے کہا ہے کہ وہ ابھی ریٹائر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *