Monday , December 10 2018
ہوم > شوبز اور فیشن > انا للہ وانا الیہ راجعون : معروف گلوکار کے انتقال کی خبر آگئی

انا للہ وانا الیہ راجعون : معروف گلوکار کے انتقال کی خبر آگئی

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی سنیما کے مشہور گلوکار محمد عزیز کا 64 سال کی عمر میں گزشتہ روز ممبئی کے نانا وتی ہسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا، انہوں نے ہندی کے علاوہ بنگالی اور اڑیہ فلم انڈسٹری میں اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔

بالی ووڈ میں لوگ ان کو پیار سے منا بھی کہہ کر بلاتے تھے جبکہ ان کا اصل نام سعید عزیزالنبی تھا۔ وہ مغربی بنگال کے اشوک نگر میں پیدا ہوئے ، محمد رفیع کی آواز کے فین ہونے کی وجہ سے محمد عزیز کو بچپنمیں گانے کا شوق پیدا ہو گیا تھا۔ عزیز نے بنگالی فلم ‘جیوتی سے گانے کی شروعات کی جبکہ 1984 میں وہ ممبئی آئے۔ ان کی پہلی ہندہ فلم ‘امبر’ تھی جو 1984 میں ریلیز ہوئی تھی۔ محمد عزیز نے کلکلتہ کے ایک ریشتوراں میں ایک گلوکار کے طور پر اپنے کیریر کا آغاز کیا تھا جبکہ ان کو پہلی بار بالی ووڈ میں انو ملک نے فلم ‘مرد’ میں ‘مرد تانگے والا’ گانے کا موقع دیا تھا۔ اس وقت یہ گانا بہت مقبول ہوا تھا ۔ ان کے لازوال گیتوں میں ‘ تو مجھے قبول’ ، مائی نیم از لکھن ‘، ‘ میں پیار کا پجاری’ ٹپکا رے ٹپکا’، ‘ ہاتھ میں مہندی’ وغیرہ مقبول ہوئے۔


یہ بھی دیکھیں

پریانکا چوپڑا کی ایک اور شادی ۔۔۔۔۔ بھارت سے پوری دنیا کو ہکا بکا کر دینے والی خبر

ممبئی (ویب ڈیسک ) پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس کی شادی یکم دسمبر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *