Thursday , December 13 2018
ہوم > انٹرنیشنل > چینی قونصل خانے پر حملے کے کئی روز بعد چین سے بڑا بیان سامنے آ گیا

چینی قونصل خانے پر حملے کے کئی روز بعد چین سے بڑا بیان سامنے آ گیا

بیجنگ(ویب ڈیسک ) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ کا کہناہے کہ کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے سے پاک چین تعلقات متاثر نہیں ہوں گے اور نا ایسا ہوگا۔ حملے کے بعد دونوں ممالک کی حکومتوں اور عوام کے باہمی اعتماد، تعاون اور دوستی کے بھرپور عملی

مظاہرے نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے والی کوئی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔ بیجنگ میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے حملے میں ملوث افراد اور تنظیموں کے خلاف بھرپور کارروائی کی اور چینی اداروں، افراد اور سی پیک کی سیکیورٹی مزید مستحکم کرنے کا یقین دلایا ہے۔چین نے پاکستانی پولیس کو فوری اور فیصلہ ک±ن کارروائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں پاکستانی سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کی ہلاکت پر افسوس ہے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق قونصل خانے کے حکام نے اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور انہیں اعزازی رقم بھی دی جبکہ چینی قونصل جنرل نے بھی تعزیتی پیغام کے ساتھ مرنے والوں کے لواحقین کو اعزازی رقم بھجوائی۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور دنیا بھر میں چینی باشندوں نے متاثرین کے لیے امدادی رقوم دی ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اس عملی مظاہرے سے ایک بار پھر ثابت ہوا ہے کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے اونچی، سمندروں سے گہری اور ہر موسم کے اسٹریٹجک پارٹنرز کے اعزاز کی مستحق ہے۔سمندروں سے گہری اور ہر موسم کے اسٹریٹجک پارٹنرز کے اعزاز کی مستحق ہے۔

یہ بھی دیکھیں

چین میں تیار ہونیوالے پاک بحریہ کے جدید ترین جہاز کی یہ خصوصیات آپ کو دنگ کر ڈالیں گی

اسلام آباد( ویب ڈیسک) پاک بحریہ کے لیے تیار کیے جانے والے جدید ترین 3000ٹن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *