Monday , December 10 2018
ہوم > شوبز اور فیشن > شوبز کی خوبصورت جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی مذاق بن کر رہ گئی، مگر کیوں اور کیسے ؟ آپ بھی جانیے

شوبز کی خوبصورت جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی مذاق بن کر رہ گئی، مگر کیوں اور کیسے ؟ آپ بھی جانیے

کراچی( ویب ڈیسک) پاکستانی شوبزکی خوبصورت جوڑی ایمن خان اورمنیب بٹ کو شادی کی طویل رسموں اورشادی پر پانی کی طرح پیسہ بہانے پر سوشل میڈیا پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور کچھ لوگوں نے ان کی شادی کا مذاق بھی بے حد بنا ڈالا ۔ نامور پاکستانی


 

اداکارہ ایمن خان اور اداکار منیب بٹ کی شادی کی رسمیں گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری ہیں، مہندی، مایوں، ڈھولکی اور نہ جانے کون کون سی رسموں کے بعد دونوں رواں ہفتے کی ابتدا میں نکاح کے بندھن میں بندھے تھے اور شائقین نے سکون کا سانس لیا تھا مگر شادی کے مختلف فنکشنزاب بھی مسلسل جاری ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا صارفین کو زچ کرکے رکھ دیا ہے۔ شادی پر بے انتہا فضول خرچہ کرنے اور پیسہ پانی کی طرح بہانے پر صارفین نے اسٹار جوڑی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آڑے ہاتھوں لے لیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے شادی کی طویل رسموں پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پیسہ اس طرح ضائع کرنے سے بہتر ہے یہ لوگ پیسے کو کسی ضروری کام میں لگائیں۔ ایک صارف نے لکھا یہ دونوں شادی پرپانی کی طرح پیسہ بہاکرغیرحقیقی رسموں کو بڑھاوا دے رہے ہیں، ہمارے یہاں پہلے ہی شادی کی مختلف رسموں کے نام پر پیسہ ضائع کیا جاتا ہے مہربانی کرکے یہ مت کریں کیونکہ یہاں اور بہت سارے لوگ ہیں جو شادی کی چھوٹی سی تقریب کے بھی متحمل نہیں۔

 

https://twitter.com/aasma_shine/status/1067213498235666434/photo/1

 

 


یہ بھی دیکھیں

پریانکا چوپڑا کی ایک اور شادی ۔۔۔۔۔ بھارت سے پوری دنیا کو ہکا بکا کر دینے والی خبر

ممبئی (ویب ڈیسک ) پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس کی شادی یکم دسمبر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *