Thursday , June 20 2019
ہوم > پاکستان > بریکنگ نیوز:کب کہاں اور کیا بنایا ؟ نواز شریف نے عدالت میں سب کچھ بتا دیا

بریکنگ نیوز:کب کہاں اور کیا بنایا ؟ نواز شریف نے عدالت میں سب کچھ بتا دیا

لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے اتفاق فاؤنڈری کے حوالے سے اور بھی بہت کچھ بتا دیا ۔ آج کمرہ عدالت میں ان کا کہنا تھا کہ اتفاق فاؤنڈری 50ء کی دہائی میں زرعی آلات بنا رہی تھی، جنہوں نے 60ء کی دہائی کے آغاز میں اتفاق فاؤنڈری کے آلات استعمال کئے

وہ اس بات کے گواہ ہیں۔نوازشریف نے کمرۂ عدالت میں وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اتفاق فاؤنڈری 60ء کی دہائی میں آلات بنا کر برآمد کرتی تھی، 1967ء میں میں نے اپنے والد میاں محمد شریف کے کہنے پر عراق، ایران اور سعودی عرب کا دورہ کیا ۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ لاہور میں پہلی امریکن شیورلیٹ گاڑی میرے والد نے 1962ء میں میرے لیے منگوائی، پہلی اسپورٹس کنورٹیبل مرسڈیز میرے لیے منگوائی گئی ۔ نوازشریف نے مزید کہا کہ یہ باتیں بتانے کے لیے بہت سے گواہ بیان قلمبند کرانے کے لیے تیار ہو جائیں گے ۔ اس موقع پر نواز شریف نے اپنے اسٹاف کو خصوصی حکم دیا کہ وہ ایسی تمام چیزوں کی فہرست بنا کر دیں کہ اتفاق فاؤنڈری کیا بناتی اور ایکسپورٹ کرتی رہی ہے ۔ پارٹی رہنماؤں نے مشورہ دیا کہ اس وقت کی تمام تصویروں اور ریکارڈ کو عدالت میں پیش کیا جاسکتا ہے ۔ وکیل شیر افگن اسدی نے کہا کہ تصویروں کو عدالتی ریکارڈ پر مارک کرایا جاسکتا ہے ۔ نوازشریف نے اتفاق فاؤنڈری کی کارکردگی بطور گواہ پیش کرنے پر اپنے وکیل خواجہ حارث سے مشاورت کی ۔ نوازشریف نے اپنے وکیل خواجہ حارث سے پوچھا کہ کیا میں اتفاق فونڈری اور گھر کے پرانے ملازموں کو بطور گواہ پیش کر سکتا ہوں ۔ تو خواجہ حارث نے جواباً کہا کہ ہم اس معاملے میں بعد میں مشاورت کر لیتے ہیں ۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ وفاقی حکومت کیلئے دعائیں کرنے لگے ۔۔ مگر اچانک وجہ کیا بنی ؟

کراچی(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ٹیکس وصولی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *