Wednesday , February 20 2019
ہوم > پاکستان > وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کے سربراہ کیساتھ مل کر وہ کام کردکھایاجو71سالوں میں نہ ہوسکا، بھارت بھی عش عش کر اٹھا

وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کے سربراہ کیساتھ مل کر وہ کام کردکھایاجو71سالوں میں نہ ہوسکا، بھارت بھی عش عش کر اٹھا

کرتارپور، نارووال (ویب ڈیسک)پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری منصوبے کاافتتاح کردیا، اس موقع پر آرمی چیف اور بھارت سے آئے مہمان خصوصی نوجوت سنگھ سدھو بھی موجود تھے، وزیراعظم نے ایک مرتبہ پھر بھارت کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانے کا اعلان کردیا، وزیراعظم نے سکھ بھائیوں کے لیے مزید سہولتیں فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گورودوارہ دربارصاحب کے قریب بھارتی سرحد تک تقریباً 4.4 کلومیٹر طویل راہداری کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کاکہناتھاکہ دونوں ممالک ایٹمی طاقت ہیں، کوئی پاگل ہی ہوسکتاہے جو ایٹمی ملک کیساتھ لڑائی کا سوچے، جب جنگ کرنی ہی نہیں توپھر امن ہی رکھیں، وزیراعظم نے بتایاکہ سکھ بھائیوں کے چہروں پر خوشی دیکھ رہاہوں، پہلے وہ دوربینوں سے دیکھتے تھے لیکن اب یہاں آسکیں گے، کرتار پور راہدری آمد پر یاتریوں کو قیام اور طعام کی سہولت بھی حاصل ہو گی۔

یہ بھی دیکھیں

پلوامہ حملے کا سب سے زیادہ فائدہ کسے ہوا ؟ بی بی سی کی پول کھول دینے والی رپورٹ

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) 14 فروری کو پلوامہ میں انڈین نیم فوجی دستے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *