7

نامور پاکستانی خاتون کرکٹر بسمہ معروف کو آج زندگی کی کونسی سب سے بڑی خوشی ملنے والی ہے ؟ جانیے

لاہور(ویب ڈیسک ) وطن عزیز کی ایک اور قابل فخر بیٹی آج شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں ۔ تفصیلات کے مطا بق قومی کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف (آج) بدھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گی ۔ بسمہ معروف کی شادی کی رسومات بدھ کی شام گیریژن گولف کلب کے

ساتھ منسلک شادی ہال میں اداکی جائیں گی۔بسمہ معروف کے شوہر کانام ابرار احمد ہے اورپیشے کے لحاظ سے وہ ایک انجینئر ہیں۔ یاد رہے کہ بسمہ معروف کا کیریئر انجری کی وجہ سے خطرات سے دوچار ہوگیا تھا تاہم کامیاب آپریشن کے بعد وہ جرات مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میدان میں واپس آئیں اور تمام خدشات کو شکست دے دی اور چند روز قبل ہی وہ ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد وطن واپس آئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں