Thursday , December 13 2018
ہوم > پاکستان > پاکستان کی فراخدلی بھارتی میڈیا سے ہضم نہ ہوسکی چاولہ سنگھ کے جنرل باجوہ سے ہاتھ ملانے پر بھارت تلملا اٹھا،کیا کہا جارہاہے؟

پاکستان کی فراخدلی بھارتی میڈیا سے ہضم نہ ہوسکی چاولہ سنگھ کے جنرل باجوہ سے ہاتھ ملانے پر بھارت تلملا اٹھا،کیا کہا جارہاہے؟

نئی دہلی (ویب ڈیسک) پاکستان کی عسکری و سویلین قیادت کی فراخ دلی اور کرتارپورراہداری منصوبے کا افتتاح بھارتی میڈیا سے ہضم نہیں ہوسکا اور بے بنیاد پراپیگنڈا مہم شروع کردی، وزیراعظم نے مہمانوں کو خوش آمدید کہاتو آرمی چیف نے تمام غیرملکی

مہمانوں سے بلاتفریق ہاتھ ملایا لیکن اسی ہاتھ ملانے کو مدعا بنا کربھارت نے پاکستان آئے چاولہ سنگھ کو خالصتان تحریک سے جوڑدیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے پاکستان کی قیادت کی طرف سے مہمانوں کے گرمجوشی سے استقبال کو مدعا بنا کر زہراگلناشروع کردیا اور یہاں تک کہ انتہاپسندوں کے علاوہ میڈیا کے اعلیٰ عہدیدار بھی کسی سے پیچھے نہ رہے ، انڈیاٹوڈے کے ایگزیکٹو ایڈیٹر اور اینکر پرسن ساونت نے لکھاکہ پاکستان کا اصلی گیم پلان، پاک آرمی کے رابطے بے نقاب، پاکستان آرمی کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے خالصتان کے حامی گوپال سنگھ چاولہ کو گرمجوشی سے خوش آمدید کہا۔

 

یادرہے کہ پاکستان آئے سکھ یاتریوں کی تقریب کےد وران آنکھیں نم رہیں اور وہ اپنے جذبات کسی سے چھپانہیں پارہے تھے، ان کا دیرینہ مطالبہ اور دربار پاک صاحب پہنچنے کا راستہ کھل رہاتھا، پوری دنیا میں سکھ کمیونٹی خوش ہے لیکن انتہا پسند زہراگل رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

معاشی بحران ختم ہونے کا وقت آن پہنچا : وزیراعظم عمران خان نے شاندار فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت تیل و …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *