Wednesday , February 20 2019
ہوم > پاکستان > جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے برطرف کیے جانے کے بعد اب کسے اسلام آبادہائیکوٹ کا چیف جسٹس بنادیاگیا؟ وفاقی دارلحکومت سے بڑی خبرآگئی

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے برطرف کیے جانے کے بعد اب کسے اسلام آبادہائیکوٹ کا چیف جسٹس بنادیاگیا؟ وفاقی دارلحکومت سے بڑی خبرآگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلام آبادہائیکورٹ کے سینئر ترین جج شوکت عزیز صدیقی کو جوڈیشل کونسل کی سفارش پرعہدے سے ہٹادیاگیا تھا جس کے بعد اب جسٹس اطہرمن اللہ کو اسلام آبادہائیکورٹ کا چیف جسٹس بنادیاگیااورانہوں نے اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھالیا۔

تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں ہونیوالی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس اطہر من اللہ سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے عہدے کا حلف لیا۔تقریب میں وفاقی وزراء، ہائی کورٹس کے ججز، سینئر وکلاء اور اعلی سرکاری عہدیداران نے شرکت کی۔ حلف اٹھانے کے بعد چیف جسٹس اطہر من اللہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے جہاں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

یہ بھی دیکھیں

پلوامہ حملے کا سب سے زیادہ فائدہ کسے ہوا ؟ بی بی سی کی پول کھول دینے والی رپورٹ

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) 14 فروری کو پلوامہ میں انڈین نیم فوجی دستے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *