Wednesday , February 20 2019
ہوم > پاکستان > غیر رجسٹرڈ موبائل فون رکھنے والوں کے لیےبری خبر آگئی

غیر رجسٹرڈ موبائل فون رکھنے والوں کے لیےبری خبر آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) موبائل صارفین ہو جائیں ہوشیار، اب صرف پی ٹی اے کے تصدیق شدہ موبائل ہی چل سکیں گے، یکم دسمبر سے قبل رجسٹرڈ نہ ہونے والے موبائل فون بلاک کر دیئے جائیں گے۔ پاکستان میں یکم دسمبر کے بعد وہی موبائل فون کام کرے گا جو باقاعدہ تصدیق شدہ اور رجسٹرڈ ہوگا۔

پی ٹی اے نے اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ اپنے موبائل کا آئی ای ایم آئی نمبر 8484 پر بھیج کر رجسٹرڈ کروائیں۔ بیرون ملک سے لائے گئے موبائل فون کو بھی رجسٹرڈ کرا کے ہی استعمال کیا جا سکے گا۔ پی ٹی اے نے عوام کی سہولت کیلئے ایئرپورٹس پر رجسٹریشن کا انتظام کر دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق موبائل فونز کی رجسٹریشن سے ناصرف انڈسٹری کو ریگولیٹ کرنے میں مدد ملے گی بلکہ اربوں روپے کا اضافی ریونیو بھی حاصل ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

پلوامہ حملے کا سب سے زیادہ فائدہ کسے ہوا ؟ بی بی سی کی پول کھول دینے والی رپورٹ

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) 14 فروری کو پلوامہ میں انڈین نیم فوجی دستے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *