Thursday , December 13 2018
ہوم > پاکستان > 300 ارب کی منی لانڈرنگ : آصف زرداری بری طرح پھنس گئے

300 ارب کی منی لانڈرنگ : آصف زرداری بری طرح پھنس گئے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اومنی گروپ کے چیف فنانشل افسر اسلم مسعود نے اعترافی بیان میں انکشاف کیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے 300ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی ۔ان کا کہنا تھا کہ زرداری نے حوالہ اور ہنڈی کے ذریعے کا لا دھن سفید کیا۔اسلم مسعود نے بتا یا کہ

آصف زرداری نے منی لانڈرنگ کرنے والے ایجنٹوں کا نیٹ ورک پھیلا رکھا تھااور ان کی سرپرستی میں لینڈ مافیا، بروکرز اور سرمایہ کاروں کے گٹھ جوڑ سے منی لانڈرنگ نیٹ ورک بنا۔نجی نیوز کے مطابق ایف آئی اے کو دئیے جانے والے اعترافی بیان میں اسلم مسعود نے منی لانڈرنگ ایجنٹس کے ناموں سے بھی پردہ اٹھایا۔ منی لانڈرنگ نیٹ ورک 600 کے لگ بھگ شخصیات پر مشتمل ہے۔ 137 شخصیات کا تعلق مختلف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز سے ہے۔ حوالہ ایجنٹس کے ذریعہ کالا دھن سفید کرنے والوں میں 248 پراپرٹی ڈیلرز بھی شامل ہیں۔اسلم مسعود نے انکشاف کیا کہ 82 افراد کا تعلق سٹاک مارکیٹ سے ہے۔

یہ بھی دیکھیں

معاشی بحران ختم ہونے کا وقت آن پہنچا : وزیراعظم عمران خان نے شاندار فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت تیل و …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *