Thursday , December 13 2018
ہوم > پاکستان > یہ ہوئی ناں بات : پنجاب پولیس کے مایہ ناز پولیس افسر نے امریکہ میں شاندار اعزاز اپنے نام کرلیا ، پوری قوم کا سر فخر سے بلند

یہ ہوئی ناں بات : پنجاب پولیس کے مایہ ناز پولیس افسر نے امریکہ میں شاندار اعزاز اپنے نام کرلیا ، پوری قوم کا سر فخر سے بلند

واشنگٹن (ویب ڈیسک) پنجاب پولیس کے مایہ باز پولیس افسر نے امریکہ میں شاندار اعزاز اپنے نام کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس فیصل مختار انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چیفس آف پولیس (آئی اے سی پی)کی جانب سے ترتیب دی گئی دنیا کے 40بہترین پولیس افسران کی فہرست میں شامل ہو گئے ۔

ایس ایس پی فیصل مختار نے ڈی پی او کے طور پر محکمہ پولیس میں شمولیت اختیار کی ۔ بہت کم عرصے میں انہوں نے لگن جذبے اور خدمت کی وجہ سے محکمے میں نیک شہرت کما لی ۔ انہوں نے پولیس میں آنے کا فیصلہ ایک بہادر اور جانباز پولیس افسر سے ملاقات کے بعد ان سے متاثر ہو کر کیا تھا ۔ اور پھر دوسروں کی مدد کرنے کے جذبے کے ساتھ پولیس فورس کو بہتر بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لینے والے امریکی ادارے آئی اے سی پی کے تحت 40سال سے یا اس سے کم عمر کے حامل دنیا کے 40بہترین پولیس افسران کی ایک فہرست تیار کی گئی ہے۔اس فہرست میں وہ پولیس افسران شامل ہیں جو قانون کی پاسداری کرتے ہوئے بہادری، عزم و حوصلے اور سنجیدگی سے اپنی قوم کی حفاظت کی ذمہ داری اٹھا رہے ہیں۔اس فہرست میں پاکستان سے پنجاب پولیس کے 38سالہ ایس ایس پی فیصل مختار کا بھی انتخاب کیا گیا، جو بطور ڈسٹرکٹ پولیس افسر(ڈی پی او)بھرتی ہوئے تھے اور پھر ترقی کرتے کرتے اس مقام تک پہنچے۔ اس سے قبل فیصل مختار 2016میں ہبرٹ ہمفرے فیلوشپ میں بطور اسکالر شریک ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر چکے ہیں ۔ (

یہ بھی دیکھیں

معاشی بحران ختم ہونے کا وقت آن پہنچا : وزیراعظم عمران خان نے شاندار فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت تیل و …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *