Wednesday , December 19 2018
ہوم > پاکستان > گڑے مردے اکھاڑنا حکومت کے گلے پڑ گیا ، الیکشن سے پہلے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے بڑی مصیبت میں پھنس گئے

گڑے مردے اکھاڑنا حکومت کے گلے پڑ گیا ، الیکشن سے پہلے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے بڑی مصیبت میں پھنس گئے

لاہور (ویب ڈیسک) الیکشن سے پہلے عوام سے کیے ہوئے تحریک انصاف کے وعدے اور اعلانات اقتدار ملنے کے بعد مسئلہ اور مصیبت بن گئے ۔ بالکل ایسے ہی جیسے جنوبی پنجاب صوبے کی تشکیل کا نعرہ گلے کی ہڈی بن گیا ، روزنامہ پاکستان کے رپورٹر شہزاد ملک اپنی ایک رپورٹ میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔

عوام کے شدید دباؤ اور وعدے وفا نہ ہونے پر جنوبی پنجاب محاذ کے رہنما حکومت سے علیحدگی کاسوچنے لگے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے عمران خاں کی قیادت میں الیکشن سے قبل اور انتخابی مہم کے دوران قوم سے بے شمار وعدے کیے تھے جن میں سے زیادہ تر فی الحال پورا کیے جانے کے منتظر ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے وعدے پرمقامی لوگوں کی توقعات حد سے بڑھ گئی تھیں ۔ مگر ان توقعات نے اس وقت مایوسی کی صورت اختیارکر لی ہے جب حکومت نے اپنے پہلے بجٹ میں صوبے کی تشکیل اور پچھلی حکومت کے سب سیکرٹریٹ کیلئے مختص رقم کو آئندہ مالی سال پر ڈال دیا اور رہی سہی کسر پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اور کارکنوں پر مشتمل کمیٹی کے قیام نے نکال دی۔ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ جو عام انتخابات سے صرف چند روز پہلے نئے صوبہ کے قیام کی شرط پر تحریک انصاف میں شامل ہوا۔ اس شمولیت سے تحریک انصاف کو جنوبی پنجاب میں واضح اکثریت حاصل ہوئی، مگر اب موجودہ صورتحال کے پیش نظر تحریک انصاف میں شامل ہو کر جیتنے والے جنوبی محاذ پنجاب کے رہنماؤں کا موجودہ اپنے علاقہ انتخاب میں جانا مشکل بن چکا ہے ۔ موجودہ حکومت نے سابق حکومت کے جنوبی پنجاب صوبہ سب سیکرٹریٹ کے گڑھے مردے میں جان ڈالنے کا فیصلہ کیا لیکن وہ بھی حکومت کے گلے پڑتا دکھائی دیتا ہے، ملتان اور ڈیرہ غازی خاں سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی ملتان سیکرٹریٹ جبکہ بہاولپور کے ارکان اسمبلی بہاولپور میں سیکرٹریٹ قائم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ دوسری جانب حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق باضابط طور پر جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کی کھلم کھلا مخالفت کر چکی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس صورت حال کے پیش نظر وزیراعلی پنجاب نے معاملات کے حل کیلئے وزیراعظم عمران خاں سے مدد مانگ لی ہے

یہ بھی دیکھیں

پاکستان آنے والے متحدہ عرب امارات کے شہزادہ سلطان کے ساتھ خوفناک حادثہ ، تصاویر

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات سے پاکستان آئے شہزاہ سلطان ٹریفک حادثے میں شدید …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *