Saturday , February 23 2019
ہوم > پاکستان > لاپتہ افراد کی بازیابی : سردار اختر مینگل نے حکومت اور اداروں سے ایک اور مطالبہ کر ڈالا

لاپتہ افراد کی بازیابی : سردار اختر مینگل نے حکومت اور اداروں سے ایک اور مطالبہ کر ڈالا

کوئٹہ(ویب ڈیسک ) بلوچستان نیشنل پارٹی(بی این پی ) مینگل کے صدر سردار اختر مینگل نے لاپتہ افراد کا سیاسی حل نکالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے مسائل ڈیم اور پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک) کی تعمیر سے حل نہیں ہوں گے۔’حکومت لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے کچھ نہیں کررہی‘۔

لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ کی جانب سے لگائے احتجاجی کیمپ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے حکومت کو لاپتہ افراد کا مسئلہ حل نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’حکومت ان کی بازیابی کے لیے کچھ نہیں کررہی‘۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’بی این پی لاپتہ افراد کے معاملے پر وفاقی اور صوبائی حکومت کو چین سے نہیں بیٹھنے دے گی اور اس حوالے سے صوبائی اسمبلی میں ایک قرار داد بھی پیش کی جائے گی‘۔سرادار اختر مینگل کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے پاس اس مسئلے کے حل کے لیے ایک سال کا عرصہ ہے اور بی این پی اس دوران خاموش نہیں بیٹھے گی بلکہ مسئلے کے حل کے لیے مسلسل حکمرانوں پر دباؤ ڈالتی رہے گی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ’لاپتہ افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور اگر وہ کسی جرم میں ملوث ہوں تو ان کے خلاف سب کے سامنے قانونی کارروائی کی جائے‘۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ سرد موسم میں کھلےآسمان تلے بیٹھی ماؤں بہنوں کی داد رسی کرے۔اختر مینگل نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ نے سپریم کورٹ میں پٹیشن بھی فائل کی لیکن اس کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا۔سربراہ بی این پی مینگل کا مزید کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے علاوہ وہ اپنی جماعت کے دیگر مطالبات بھی وفاقی حکومت کو ارسال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی این پی نے اس معاملے پر نہ صرف تمام مظاہروں میں شرکت کی بلکہ لانگ مارچ میں بھی حصہ لیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ جب حکومت تشکیل دی جارہی تھی تو دیگر سیاسی جماعتوں نے حکومت کو وزرا کی فہرست تھمائی جبکہ ہم نے حکومت کو لاپتہ افراد کی فہرست پیش کی۔

یہ بھی دیکھیں

پلوامہ حملے کے بعد پاک بھارت تجارت تا حال بند ۔۔ آئندہ آنے والے دنوں میں کون کون سی اشیاء مہنگی ہونے کا خدشہ ہے ؟ عوام کو پریشان کر دینے والی خبر

لاہور(ویب ڈیسک ) پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے سبب واہگہ بارڈر سے دونوں ممالک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *