Sunday , December 16 2018
ہوم > پاکستان > موبائل صارفین ہوشیار باش : ڈھیل ختم ، ملک بھر میں غیر رجسٹرڈ موبائل فون بند کرنے کا سلسلہ کب شروع ہو رہا ہے ؟ تاریخ کا اعلان ہو گیا

موبائل صارفین ہوشیار باش : ڈھیل ختم ، ملک بھر میں غیر رجسٹرڈ موبائل فون بند کرنے کا سلسلہ کب شروع ہو رہا ہے ؟ تاریخ کا اعلان ہو گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے یکم دسمبر سے موبائل فون تصدیقی نظام لاگو کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ یکم دسمبر سے قبل پاکستانی نیٹ ورک پر موجود موبائل کام کرتے رہیں گے جبکہ 31 دسمبر تک مارکیٹ میں موجود موبائل فون کے اسٹاک کو رجسٹرڈ کروایا جاسکے گا۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یکم دسمبر سے قبل پاکستانی نیٹ ورک پر موجود موبائل کام کرتے رہیں گے جبکہ 31 دسمبر تک مارکیٹ میں موجود موبائل فون کے اسٹاک کو رجسٹرڈ کروایا جاسکے گا۔بیان میں کہا گیا کہ یکم دسمبر کے بعد ‘نان کمپلائنٹ’ موبائل فون اِن میں موجود سم کے ساتھ منسلک کر دیئے جائیں گے جبکہ نان کمپلائنٹ ‘آئی ایم ای آئی’ والے نئے موبائل فون کام نہیں کر پائیں گے۔پی ٹی اے نے کہا کہ صارفین اپنے بند فونز میں یکم دسمبر سے قبل سم ڈالیں اور ایک میسج یا کال کریں، میسج یا کال کرنے سے موبائل فون کی سروس یکم دسمبر کے بعد چلتی رہے گی جبکہ ‘ویلِڈ’ کا میسج موصول ہونے والوں کو یکم دسمبر تک ‘کمپلائنٹ’ کیٹگری میں شامل کر لیا جائے گا۔اتھارٹی نے کہا کہ پی ٹی اے عوام میں آگاہی کے لیے مہم جاری رکھے ہوئے ہے اور عوام کو ‘ایس ایم ایس’ کے ذریعے آگاہی دی جا رہی ہے۔ڈیوائس ویری فیکیشن سسٹم سے پی ٹی اے ریگولیشنز کے مطابق صارفین dirbs.pta.gov.pk سے اپنے فون کی آئی ایم ای آئی 8484 پر ایس ایم ایس کرکے موبائل ڈیوائسز کی تصدیق کرسکتے ہیں یا گوگل اور ایپل پلے سٹور سے ڈی آر بی ایس اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ٹیلی کام پالیسی 2015 کے زیرتحت پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے رواں سال مئی میں پاکستان میں چھینے گئے یا اسمگل موبائل فونز کو بلاک کرنے کے لیے جدید ترین نظام ڈیوائس آئیڈینٹی فیکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم کو متعارف کرایا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

خواجہ برادران کو بڑا جھٹکا ۔۔۔۔ نیب نے سابق وزیر ریلوے کےانتہائی قریبی عزیز کو شامل تفتش کرنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور(ویب ڈیسک) نیب لاہور نے پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی میں گرفتار خواجہ سعد رفیق کی اہلیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *