Monday , December 10 2018
ہوم > انٹرنیشنل > اچھی فصل اگانے کے لیے بھارت میں کسان کیا طریقہ اختیار کرتے ہیں ؟ جان کر آپ یقین نہیں کریں گے

اچھی فصل اگانے کے لیے بھارت میں کسان کیا طریقہ اختیار کرتے ہیں ؟ جان کر آپ یقین نہیں کریں گے

گوا (ویب ڈیسک )بھارتی ریاست گوا میں حکام نے کسانوں کو اچھی فصل کے لیے یوریا کے بجائے ’منتر‘ پڑھنے کا انوکھا مشورہ دے دیا۔اس حوالےسے بتایا گیا کہ حکام نے کسانوں کو مصنوعی طریقہ ترک کرنے اور مہینے میں 20 دن اپنی فصلوں کی بہترین نشونما اور مقدار کے لیے کھیتوں میں بیٹھ کر منتر پڑھنے پر زوردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام کا کہنا تھا کہ کسانوں کی جانب سے مراقبہ میں منتر پڑھنے سے کائنات کی توانائی یکجا ہو کر فصل میں اتر آئے گی اور فصل کی آبیاری میں غیرمعمولی فائدہ ہوگا ۔ گوا زرعی محکمے کے ڈائریکٹر نیلسن فیگیریڈو نے صحافیوں کو بتایا کہ کسانوں کو مہینے میں 20 دن اور یومیہ کم ازکم 20 منٹ فصلوں میں بیٹھ کر منتر پڑھنے کی ضرورت ہے ۔اس طریقے سے فصل کی خوب آبیاری ہو گی ۔ اس حوالے سے انہوں نے مزید بتایا کہ محکمے کے افسران نے ماحول دوست اور قدرتی کاشت کے طریقے کو اپنانے کے لیے مقامی شخصیات سے رابطہ شروع کردیا ہے ۔ دوسری جانب ریاستی وزیر برائے زراعت ویجے سردیسائی نے کہا کہ منترا کے ذریعے کاشت کاری کےلیے پرجوش ہوں اور کیمیکل پر مبنی یوریا سے چھٹکارہ چاہتا ہوں۔ڈائریکٹر نیلسن فیگیریڈو نے براہمن کمارسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’بھارت میں ایک ہزار کسان اچھی فصل کے لیے مراقبہ اور منتر کا عمل کررہے جس کے خاطرخواہ نتائج مرتب ہو رہےہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ گوا کے کسانوں کو ’یوگا کاشت کاری‘ کی تعلیم دی جائے گی تاکہ ان کے زرعی اخراجات میں کمی اور ماحول میں بہتری آسکے ۔

یہ بھی دیکھیں

امریکہ اور اسکے پرانے باشندے : امریکہ کی دریافت کے حوالے سے معلومات سے بھر پور ایک دلچسپ تحریر

لاہور(ویب ڈیسک) کیا امریکا وایکنگز نے دریافت کیا؟ اس سوال کی تہیں کھولنے کی ضرورت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *