Wednesday , December 12 2018
ہوم > انٹرنیشنل > حاملہ قرار دی جانے والی 28سالہ خاتون کے پیٹ میں دراصل کیا تھا۔۔۔ حیران کر دینے والی خبر

حاملہ قرار دی جانے والی 28سالہ خاتون کے پیٹ میں دراصل کیا تھا۔۔۔ حیران کر دینے والی خبر

لندن(ویب ڈیسک) برطانیہ میں ایک لڑکی کا پیٹ تیزی سے بڑھنا شروع ہو گیا اور ڈاکٹروں نے اسے حاملہ قرار دے دیا تاہم بعدازاں جب آپریشن کیا گیا تو اندر سے ایسی چیز نکل آئی کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ دی مرر کی معلومات کے مطابق برطانوی شہر

سوان سی کی 28سالہ کیلی فیویل نامی اس لڑکی کا جب پیٹ بڑھنا شروع ہوا تو وہ سمجھی کہ شاید اس کا وزن بڑھ رہا ہے مگر جب پیٹ کافی نکل آیا تو وہ ڈاکٹر کے پاس چلی گئی جس نے اسے حاملہ قرار دے کر واپس بھیج دیا۔ تاہم کیلی کا پیٹ تھا کہ تیزی کے ساتھ مزید بڑھتا جا رہا تھا۔ کیلی جب دوبارہ ڈاکٹر کے پاس گیا  یہ دیھ کر ڈاکٹر بھی پریشان ہو گیا اور اس نے اس کا الٹراساﺅنڈ ٹیسٹ کیا تو معلوم ہوا کہ اس کے جسم میں اورین سسٹ (Ovarian Cyst)نامی گلٹی بن گئی تھی جس کا وزن 26کلوگرام تک جا پہنچا تھا اور اسی کی وجہ سے پیٹ انتہائی پھول گیا تھا۔ رپورٹ کی معلومات کے مطابق ڈاکٹروں کو اس کے جسم سے اورین سسٹ نکالنے کے لیے 5گھنٹے طویل آپریشن کرنا پڑا ہے۔ صحت مندی کے بعد کیلی کا کہنا ہے کہ ”اس بیماری نے تو میری زندگی ہی تباہ کر دی تھی۔ روزمرہ زندگی کے کام میرے لیے ناممکن ہو گئے تھے۔ میں گاڑی بھی نہیں چلا سکتی تھی اور سیڑھیاں بھی نہیں چڑھ سکتی تھی۔ گلٹی نکلنے کے بعد ایسا لگتا ہے جیسے مجھے میری زندگی واپس مل گئی ہو۔ “


یہ بھی دیکھیں

چائنہ چھا گیا : روح کو جسمانی طور پر دیکھنے کے لیے انوکھی چیز ایجاد کر لی

کراچی(ویب ڈیسک)چین دنیا کی سب سے طاقتور (ایم آر آئی) مشین تیار کرے گا۔ جس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *