Monday , December 10 2018
ہوم > دلچسپ و عجیب > لفٹ میں آئینہ میک اپ چیک کرنے کے لیے نہیں لگایا جاتا بلکہ ۔۔۔۔ ایسی بات جو آپ یقیناً نہیں جانتے ہونگے

لفٹ میں آئینہ میک اپ چیک کرنے کے لیے نہیں لگایا جاتا بلکہ ۔۔۔۔ ایسی بات جو آپ یقیناً نہیں جانتے ہونگے

لاہور(ویب ڈیسک)ماضی میں دن بدن عمارتوں کی بلندی میں اضافے کے ساتھ سیڑھیوں کا استعمال مشکل ہوگیاتھا ۔ بیمار افراد تو خاص طور پر چند منزلوں سے اوپر نہیں جا سکتےہیں۔ ایسے میں لفٹ کی ضرورت بڑھ گئی ۔ انسان کی زندگی کو آسان بنانے والی بہترین ایجادات میں لفٹ

بھی شامل کی جاتی ہے۔انجینئرز نے لفٹ کے ساتھ بہت سے تجربات کیے ہیں، جسکی وجہ سے یہ وقت کے ساتھ بہتر ہوتی رہی ہے۔لفٹ میں موسیقی یا آئینہ نصب کرنا بھی انجینئرز کی ایک حکمت عملی ہے۔لفٹ میں آئینے کو میک اپ چیک کرنے یا سیلفی لینےکے لیے نہیں لگایا گیا۔ اس میں آئینے کی تنصیب کی کہانی کچھ مختلف ہے۔جب لفٹ ایجاد ہوئی تھی تو اس میں آئینے نہیں تھے۔ایسے میں لفٹ میں کھڑے افراد خلاؤں میں تکتے رہتے یا بے حس و حرکت کھڑے رہتے تھے۔ جب لفٹ میں کھڑے ان افراد کو بظاہر کرنے کو کچھ کام نہیں ہوتا تو ان کے ذہن میں لفٹ کے گرنے کے خیالات آتے رہتے اور وہ خوفزدہ ہوجاتے۔لوگوں کے خوف پر قابو پانے کے لیے انجینئرز نے لفٹ میں آئینہ لگا دیا۔ اس آئینے نے لوگوں کی توجہ لفٹ کے گرنے کے خوف سے ہٹا کر آئینے میں خود کو دیکھنے پر مرکوز لگادی۔اس کے علاوہ لفٹ میں سوار افراد ایک چھوٹے سے باکس نما کمرے میں کھڑے ہونے پر خود کو محصور تصور کرتے۔ آئینے لوگوں کا یہ محصوری خوف بھی دور کرتے ہیں۔ آئینے لفٹ میں ایک واہمہ بنا دیتے ہیں، جس سے لفٹ کافی چوڑی لگتی ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

بھڑ کے زہر سے خطرناک مرض کا علاج ۔۔۔۔ طب کی دنیا میں انقلاب برپا کر دینے والی خبر

بوسٹن(ویب ڈیسک) سائنسدانوں نے بھڑ (واسپ) کے زہر میں ایسی طاقت ور اینٹی بایوٹک خاصیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *