Thursday , December 13 2018
ہوم > پاکستان > نہ نعرہ، نہ وعدہ: تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی صوبہ پنجاب کے قیام کے حوالے سے شاندار اعلان کر دیا

نہ نعرہ، نہ وعدہ: تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی صوبہ پنجاب کے قیام کے حوالے سے شاندار اعلان کر دیا

اسلام آبا(مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر وزیر اعظم ارباب شہزاد کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کیلیے الگ ایڈیشنل سیکریٹری اور ایڈیشنل آئی جی تعینات ہوں گے ،سال میں دو بار حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے رکھیں گے ، ہمارا یقین ہے کہ چیلنج قبول کیے بغیر ترقی کی طرف نہیں جایا جاسکتا،

فاٹا میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کو حتمی شکل دے رہے ہیں ،بلوچستان کو پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی سمجھتے ہیں ،قبائلی اضلاع میں تیز رفتار ترقی کیلیے پروگرام پر آیندہ دو ماہ میں کام شروع ہوجائیگا، جنوبی پنجاب کے لیے الگ سالانہ ترقیاتی پروگرام ہوگا،30جون 2019 سے پہلے جنوبی پنجاب کے لیے الگ سیکریٹریٹ بنادیا جائےگا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد جناح کنونشن میں حکومت کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی ۔تقریب میں حکومت کی جانب سے عوام کو 100 روزہ ایجنڈے سے آگاہ کرنا ہے ۔تقریب میں وزیر اعظم عمران خان اوروفاقی وزرا کی شریک ہیں۔ جبکہ غیر ملکی سفیر بھی اس تقریب میں شریک ہیں۔ خطاب کرتے ہوئے مشیر وزیر اعظم عمران خان ارباب شہزاد کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کیلیے الگ ایڈیشنل سیکریٹری اور ایڈیشنل آئی جی تعینات ہوں گے ،سال میں دو بار حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے رکھیں گے ، جنوبی پنجاب کے لیے الگ سالانہ ترقیاتی پروگرام ہوگا،30جون 2019 سے پہلے جنوبی پنجاب کے لیے الگ سیکریٹریٹ بنادیا جائےگا، ہمارا یقین ہے کہ چیلنج قبول کیے بغیر ترقی کی طرف نہیں جایا جاسکتا، فاٹا میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کو حتمی شکل دے رہے ہیں ،بلوچستان کو پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی سمجھتے ہیں ،قبائلی اضلاع میں تیز رفتار ترقی کیلیے پروگرام پر آیندہ دو ماہ میں کام شروع ہوجائیگا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی میں تبدیل کیا جارہاہے، صوبوں کے تعاون سے ضم ہونیوالے اضلاع کیلیے صحت کارڈ کا دائرہ وسیع کیا جارہا ہے ، پانچ سال میں ملک بھر میں 10 بلین درخت اگائے جائیں گے ،ملک بھر میں یکساں اور معیاری تعلیم کو یقینی بنایا جائے گا، ایجوکیشن بلیو پرنٹ کو لانچ کرچکے ہیں تعلیم تک رسائی ، معیار پر توجہ دی گئی ہے ، خواتین کے لیے انصاف کا حصول آسان کیا جائے گا،پروگرام سے دو کروڑ افراد کو غربت سے نجات ملے گی۔انکا کہنا تھا کہ اگر مختصر جائزہ لیا جائے گا تو سو روزہ ایجنڈا میں سے 34 نکات کا تعلق وفاق سے تھا۔ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ 34 میں سے 28 اہداف کو حاصل کر لیا ہے جبکہ 18 نکات پر کام جاری ہے۔ ہماری حکومت نے اس بات کو یقینی بنایا کہ انصاف ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔انہوں نے کہا کہ نہایت ایمانداری سے شفاف اندازمیں خودکو قابل احتساب ٹھہرایا، ترقی کی بنیاد رکھنا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے زیادہ اہم تھا، ہم نے کفایت شعاری کو اپنایا۔انکا کہنا تھا کہ مکانات کی تعمیر سےروزگار کےلاکھوں مواقع پیداہوں گے،لوکل حکومتوں کو مکمل با اختیار بنایاجائےگا،پنجاب میں ولیج کونسلز تشکیل دی جائیں گی ، اسلام آباد:ترقی کی بنیاد رکھنا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے زیادہ اہم تھا، نہایت ایمانداری سے شفاف اندازمیں خودکو قابل احتساب ٹھہرایا۔انہوں نے کہا کہ سوشل پروٹیکشن پروگرام حکومت کے فلیگ شپ پروگرام میں سے ایک ہوگا، سوشل پروٹیکشن پروگرام وزیراعظم کے دل کے بہت قریب ہے ،دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کو ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کیا جائے گا، فصلوں ، لائیو اسٹاک ، فشریز ، پانی کی مارکیٹوں کی ترقی کے منصوبے شامل ہیں ، سیاحتی پروگرام کیلیے فریم ورک مکمل کرلیا،سی سی آئی میں پیش کیاجائےگا۔

یہ بھی دیکھیں

معاشی بحران ختم ہونے کا وقت آن پہنچا : وزیراعظم عمران خان نے شاندار فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت تیل و …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *