Sunday , December 16 2018
ہوم > پاکستان > اگر ڈیم کا نام یہ رکھ دو تو اس کی تعمیر کے لیے سارا پیسہ ہم دیں گے ۔۔۔۔ تشکر کے جذبات میں آئے سکھوں نے چیف جسٹس کے ڈیم فنڈ کے حوالے سے اعلان کردیا ، حامد میر نے خبر بریک کر دی

اگر ڈیم کا نام یہ رکھ دو تو اس کی تعمیر کے لیے سارا پیسہ ہم دیں گے ۔۔۔۔ تشکر کے جذبات میں آئے سکھوں نے چیف جسٹس کے ڈیم فنڈ کے حوالے سے اعلان کردیا ، حامد میر نے خبر بریک کر دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے آخر کار سکھوں کی دلوں کی مراد پوری کرتے ہوئے کرتار پور راہداری کا افتتاح کر دیا ہے اور اس پر سکھ براردی ان سے کافی خوش نظر آ رہی ہے اسی منظر نامے کو سامنے رکھتے ہوئے حامد میر نے آج کالم شائع کیا اور اس میں انتہائی حیران کن

انکشاف بھی کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق حامد میرنے اپنے آج کے کالم میں لکھا کہ اس حقیقت میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سدھو میں جپھی نہ پڑتی تو یہ معاملہ اتنا اجاگر نہ ہوتا اور کروڑوں سکھوں کا خواب اتنی جلدی حقیقت بھی نہ بنتا۔ اب آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔حامد میر نے اپنے کالم میں انکشاف کیا کہ کروڑوں سکھ عمران خان سے اندھی محبت کرنے لگے ہیں، برطانیہ کے سکھوں نے یہ پیشکش بھی کر دی ہے کہ اگر پاکستان میں کسی ڈیم کو بابا گورو نانک کے نام سے موسوم کر دیا جائے تو وہ ڈیم کے لئے تمام رقم کا بندوبست بھی کر دیں گے۔ حامد میر نے کہا کہ کرتار پور امن راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے آنے والی ایک بھارتی صحافی کا کہنا تھا کہ سدھو نے ایک طرف عمران خان کے سیاسی مددگار کا کردار ادا کیا ہے تو دوسری طرف خود انہیں بھارت کی سیاست میں بہت فائدہ ہو گا اور وہ بڑی آسانی سے بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بن سکتے ہیں۔ تو دوسری طرف خود انہیں بھارت کی سیاست میں بہت فائدہ ہو گا اور وہ بڑی آسانی سے بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بن سکتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

خواجہ برادران کو بڑا جھٹکا ۔۔۔۔ نیب نے سابق وزیر ریلوے کےانتہائی قریبی عزیز کو شامل تفتش کرنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور(ویب ڈیسک) نیب لاہور نے پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی میں گرفتار خواجہ سعد رفیق کی اہلیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *