Thursday , December 13 2018
ہوم > پاکستان > اللہ کے کرم کے بعد میری کامیابیوں کے پیچھے اس ہستی کا ہاتھ ہے۔۔۔۔۔ عمران خان کا شاندار اعتراف

اللہ کے کرم کے بعد میری کامیابیوں کے پیچھے اس ہستی کا ہاتھ ہے۔۔۔۔۔ عمران خان کا شاندار اعتراف

اسلام آبا(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جب سے وزارت عظمیٰ کا قلمدان سنبھالا ہے تب سے پہلی چھٹی ہفتے کو کی، 100 دن میں کوئی چھٹی نہیں کر سکا، 100 روزہ پلان کو کامیاب کرانے میں بشریٰ بی بی کا کردار سب سے نمایا ہے، جب کبھی گھر میں

بیٹھ کر ٹی وی دیکھنے کا موقع ملتا ہے تو اگر ٹی وی پر ظلم نظر آجائے تو بشریٰ بی بی پوچھتی ہیں یہ کیا ہو رہا ہے؟ میں کہتا ہوں ظلم تو وہ کہتی ہیں کہ آپ وزیر اعظم ہیں، یہ ظلم کیوں ہو رہا ہے؟تفصیلات کے مطابق اسلام آباد جناح کنونشن میں حکومت کی جانب سے ایک تقریب منعقد سے خطاب کرتے ہم نے فیصلہ کیا کہ سارے پاکستان میں غریب گھرانوں کو صحت کارڈ ملے گا،بیماری پر غریب آدمی کا تمام بجٹ برباد ہوجاتا ہے ،سرکاری اسپتالوں میں اصلاحات اور صحت کارڈ ملک میں لارہے ہیں، اسپتالوں کاسسٹم ہی ایساہے کہ پرائیویٹ سیکٹرکامقابلہ نہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے کہا کہ ہیلتھ ریفارمز میں بھی کوشش ہے کہ گورنمنٹ اسپتالوں کا ٹھیک کیا جائے ، سرکاری اسپتالوں کو ٹھیک کرنے کیلیے ٹاسک فورس بنائی گئی ،تعلیم کے لیے ایک مکمل پلان لے کر آرہے ہیں ،پلان بنایا کہ بچوں کو کیسے اسکولوں میں واپس لانا ہے ، ہماری کوشش ہے کہ ایک تعلیمی نصاب لے کر آئیں ۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت سے دوستی کے پیچھے یہ وجہ ہے کہ تجارت بڑھے گی، بھارت سے دوستی کی کوشش کے پیچھے بھی یہی وجہ ہے، سو دن میں کوشش کی کہ ہماری پالیسی سے عام آدمی کو فائدہ ہو، جانوروں کے معاشرے میں ہوتا ہے جس کی لاٹھی اس کی بھینس ، انسانی معاشرے میں کمزور طبقے کی ذمے داری ریاست پر ہوتی ہے ۔انکا کہنا ہے کہ بیواؤں ، معذوروں اور یتیموں کا خیال رکھا گیاانسان کے ہاتھ میں صرف کوشش ہوتی ہے کامیابی اللہ کے ہاتھ میں ہے، مدینہ کی ریاست میں تمام پالیسیاں رحم پر تھیں، غریبوں کو اوپر لانے کیلیے تھیں، مجھے اب بھی بتانا پڑتا ہے کہ میں ملک کا وزیراعظم ہوں، مجھ سے کسی نے پوچھا کہ سو دن ہوگئے کیا فرق نظر آیا، جب کسی پر ظلم دیکھتا ہوں تو غصہ آتا کہ یہ کیا ہورہا ہے ، جب ٹی وی دیکھتا ہوں اور کسی پر کوئی ظلم ہورہا ہو تو بشریٰ بیگم کہتی ہیں یہ کیا ہورہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

معاشی بحران ختم ہونے کا وقت آن پہنچا : وزیراعظم عمران خان نے شاندار فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت تیل و …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *