Sunday , February 17 2019
ہوم > پاکستان > جس دن یہ کام ہوا میں استعفیٰ دے دونگا ۔۔۔۔ عمران خان کے جگری یار زلفی بخاری نے بڑا اعلان کر دیا

جس دن یہ کام ہوا میں استعفیٰ دے دونگا ۔۔۔۔ عمران خان کے جگری یار زلفی بخاری نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے اعلان کیا ہے کہ علیم خان یا مجھ پر نیب کا ریفرنس فائل ہوا تو ہم اخلاقی جرات کا مظاہرہ کریں گے اور بابراعوان کی طرح اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔ ہم عہدوں پر جونکوں کی طرح چمٹے رہنے والوں میں سے نہیں

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے یہ بات امیگرینٹس آفس کی آن لائن رجسٹریشن کے افتتاح کے بعد کہی ۔زلفی بخاری نے کہا کہ یہ وزارت سمندر پار پاکستانیوں کی پہلی وزارت ہوگی جو پیپر لیس گورننس متعارف کروانے والی ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم نے سمندر پار پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کا ارادہ کر رکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایسا ہوتا تھا کہ پاکستان میں جو سرمایہ کار آنا چاہتے تھے ہم انہیں رشوت مانگ مانگ کر مایوس کر دیتے تھے ۔زلفی بخاری نے کہا کہ پاناما لیکس میں آپ کا نام آگیا ہے تو اس کا مطلب نہیں ہے کہ آپ نے کرپشن کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

قرض کے کنٹرول کا انوکھا منصوبہ۔۔۔۔ عمران خان کی حکومت نے ایسی حکمت عملی اپنا لی کہ بڑے بڑے اقتصادی ماہر بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے بجلی پیدا کرنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *