Wednesday , December 19 2018
ہوم > پاکستان > نوازشریف روزانہ بیگم کلثوم نواز کی قبر پر جاتے ہیں اور وہاں پر کیا کام کرتے ہیں؟ سہیل وڑائچ نے ایسی دکھ بھری بات کہہ دی کہ آپ کی آنکھوں میں آنسو آجائیں گے

نوازشریف روزانہ بیگم کلثوم نواز کی قبر پر جاتے ہیں اور وہاں پر کیا کام کرتے ہیں؟ سہیل وڑائچ نے ایسی دکھ بھری بات کہہ دی کہ آپ کی آنکھوں میں آنسو آجائیں گے

لاہور(ویب ڈیسک)سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے اپنے آج کے کالم میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی جیل سے باہر آنے کے بعد اختیار کی جانب سے مسلسل خاموشی پر روشنی ڈالتے ہوئے ممکنہ وجوہات بیان کیں ہیں جس میں انہوں نے نوازشریف کی روزہ مرہ کے معمول کا بھی ذکر کیا ہے ۔

سہیل وڑائچ نے کالم میں لکھا کہ جاتی امراء کے ذرائع سے معلوم ہواہے کہ میاں محمد نوازشریف کی روز مرہ کا معمول ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی آخری آرام گاہ پر جاتے ہیں اور وہاں پر وقت گزارنے کے بعد اکثر نماز مغرب ادا کرنے کے بعد واپس آتے ہیں ۔سہیل وڑائچ کا کہناتھاکہ نوازشریف کی خاموشی کے پیچھے ایک ممکنہ وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ نواز شریف اور بیگم کلثوم کی طویل رفاقت میں دونوں ایک دوسرے کا نفسیاتی سہارا بھی تھے، گھر کے معاملات سے لیکر سیاست کی تہہ در تہہ گتھیوں کو آپس میں زیر بحث لایا جاتا تھا اور پھر اس کا کوئی نہ کوئی حل نکالنے کی کوشش کی جاتی تھی۔ ہو سکتا ہے کہ میاں نواز شریف کو دل ہی دل میں یہ احساسِ جرم بھی ہوکہ سیاست کی نیرنگی میں جب ان کے زندگی کے ساتھی کو ان کے ساتھ کی بہت زیادہ ضرورت تھی، وہ پاکستان میں جیل کی کوٹھڑی میں بند تھے، ہو سکتا ہے کہ انہیں اپنی شریک حیات کی تنہائی اور تکلیف کا احساس بھی تنگ کرتا ہو، یہ بات بھی یاد آتی ہو کہ سیاست کی لڑائیوں میں کہیں ان سے اپنی خاندانی ذمہ داریوں میں کوئی جھول تو نہیں آگیا، کوئی بھول تو نہیں ہو گئی۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان آنے والے متحدہ عرب امارات کے شہزادہ سلطان کے ساتھ خوفناک حادثہ ، تصاویر

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات سے پاکستان آئے شہزاہ سلطان ٹریفک حادثے میں شدید …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *