Thursday , December 13 2018
ہوم > دلچسپ و عجیب > شیخ سعدیؒ کے دس بہترین اقوال جو آپ کو بچوں کی بہترین پرورش کر نے میں مدد کرسکتے ہیں؟

شیخ سعدیؒ کے دس بہترین اقوال جو آپ کو بچوں کی بہترین پرورش کر نے میں مدد کرسکتے ہیں؟

لاہور(ویب ڈیسک)شیخ سعدی ؒ کا اصل نام مشرف الدین بن مصلح الدین عبداللہ تھا،آپ ایران کے شہر شیراز میں پیدا ہوئے ۔آپ کی پیدائش 1184میں جبکہ وفات1291میں ہوئی ۔آپ نے اپنی زندگی میں بہت سے ممالک کا سفر کیا اوراپنی زندگی میں بہت علم و دانش حاصل کرنے کیلئے سفر کیا۔

آپ نے اپنی زندگی میں کئے گئے سفر کےدوران ان سے حاصلشد ہ مشاہدوں پر بہت سے کتابیں لکھیں جن میں سے گلستان سعدی اور بوستان سعدی بہت مشہور ہوئی۔آپ نے زندگی کے مختلف پہلوؤں پر لوگوں کی رہنمائی کی ۔ بچوں کی تربیت کے حوالےسے آپ کیچند قول ایسے ہے جن سے بچوں کی بہترین تربیت کی جاسکتی ہے۔آپ نے کہا کہ جس بچے کی عمر دس سال سے زیادہ ہوجائے اسے نا محرموں اور ایروں غیروں میں نہ بیٹھنے دو۔ اگر تو چاہتا ہے کہ تیرا نام باقی رہے تو اولاد کو اچھے اخلاق کی تعلیم دے۔اگر تجھے بچے سے محبت ہے تو اس سے زیادہ لاڈ پیار نہ کر۔بچے کو استاد کا ادب سیکھاؤ اور استاد کی سختی سہنے کی عادت ڈالو۔بچے کی تمام ضروریات کو خود پورا کرواور اسے ایسے عمدہ طریقے سے رکھو کہ وہ دوسروں کی جانب نہ دیکھے۔ شروع شروع میں پڑھاتے وقت شاباش سے بچے کی حوصلہ افزائی اور تعریف کرو وہ جب اس طرف راغب ہوجائے اسے اچے اور برے کی تمیزسیکھاو اور ضرورت پڑے تو سختی بھی کرو۔ بچے کو دستکاری یعنی ہنر سیکھاو، اگر وہ ہنر مند ہوگا تو برے دنوں میں بھی کسی کے سامنے ہاتھ پگیلانے کی بجائے اپنے ہنر سے مدد لے گا۔بچوں پر کڑی نظر رکھو تا کہ وہ بْروں کی صحبت میں نہ بیٹھے۔

یہ بھی دیکھیں

نیلم کا ہار

لاہور(ویب ڈیسک)ایک سنار کے انتقال کے بعد اس کا خاندان مصیبت میں پڑ گیا. کھانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *