Wednesday , May 22 2019
ہوم > پاکستان > بہت بڑی شرط ختم : عمران حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری سنا دی

بہت بڑی شرط ختم : عمران حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عمران خان کی حکومتِ نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے قومی شناختی کارڈ (این آئی سی او پی) دکھانے کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت برائے بیرون ملک مقیم پاکستانی کی طرف سے جاری کئے گئے ایک اعلامیے کے مطابق، یہ فیصلہ وزیر اعظم کے خصوصی مشیر ،

ذوالفقار عباس بخاری کی سفارش پر کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بھی اس سفارش کی منظوری دے دی ہے زلفی بخاری نے کہا ہے کہ ’’وزارت نے یہ اقدام وزیر اعظم کے 100 دِن کے اصلاحی ایجنڈے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے کیا ہے، تاکہ بیرون ملک پاکستانیوں اور اُن کے بچوں کے مسائل کا فوری حل تلاش کیا جائے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ وزارت کے لیے مقرر کردہ اہداف پورے کر لیے جائیں گے۔ اس سے قبل، حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی سہولت کے لیے کئی ایک نئے اقدام کیے جائیں گے ۔

یہ بھی دیکھیں

جنسی ہراسگی کیس میں نیا موڑ۔۔۔ علی ظفر کے گواہان نے الزامات کے پیچھے چُھپی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا، میشا شفیع کے بارے اہم انکشاف کر ڈالا

لاہور(ویب ڈیسک) گلوکار علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف دائر ہرجانے کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *