Wednesday , December 12 2018
ہوم > شوبز اور فیشن > ایک بار میرا وزن کچھ بڑھ گیا تھا تو ان دنوں شوبز انڈسٹری کے کرتا دھرتاؤں نے میرے ساتھ کیا سلوک کیا ؟ مشہور اداکارہ کے پول کھول دینے والے انکشافات

ایک بار میرا وزن کچھ بڑھ گیا تھا تو ان دنوں شوبز انڈسٹری کے کرتا دھرتاؤں نے میرے ساتھ کیا سلوک کیا ؟ مشہور اداکارہ کے پول کھول دینے والے انکشافات

ممبئی(ویب ڈیسک) پیڈمین، سیکرڈ گیمز اور اندھا دھن جیسی فلموں سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ رادھیکا آپٹے بظاہر عروج کی جانب گامزن نظر آتی ہیں مگر اب بھی انہیں جدوجہد کا سامنا ہے۔ ممبئی مرر کو دیئے جانے والے انٹرویو میں اداکارہ رادھیکا نے بتایا کہ بولی وڈ میں

آگے بڑھنے کی جدوجہد کیسی ہوتی ہے۔ رادیھکا نے تسلیم کیا کہ ‘اب جس طرح کے کرداروں کی پیشکش مجھے کی جارہی ہے، 4 سال قبل میں کبھی مسترد نہیں کرتی مگر نام بنانے کے بعد کرداروں کو چھوڑنا کسی تبدیلی سے کم نہیں’۔ اداکارہ کا کہنا تھا ‘یہاں کچھ درست یا غلط نہیں مگر جو کچھ آپ کرتے ہیں اس کا ایک نتیجہ ہوتا ہے اور آپ کو اس کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہونا پڑتا ہے۔ آپ کو لگتا ہے کہ آپ جانتے ہیں کہ چیزیں کس طرح کام کرتی ہیں مگر ایسا کچھ نہیں ہوتا’۔رادھیکا نے انکشاف کیا کہ وہ بچپن سے ہی اداکاری کے شعبے میں جانا چاہتی تھیں اور آغاز میں انہیں تھیٹر میں جدوجہد کا سامنا ہوا اور تعلیم کے قرضے چکانے کے لیے فلمیں کیں اور پھر انہیں بریک ملا۔ اداکارہ رادھیکا نے یہ بھی بتایا کہ کچھ عرصے پہلے انہیں ایک کردار کے لیے منتخب کرلیا گیا مگر کنٹریکٹ پر دستخط کے دوران مسترد کردیا گیا ‘۔ میں نے بہت زیادہ وزن بڑھا لیا ہے اور مجھے نکال باہر کیا گیا، میں نے انہیں کہا کہ میرے پاس شوٹنگ کے لیے 2 ماہ ہیں جس کے دوران میں وزن کم کرلوں گی مگر وہ انتظار نہیں کرنا چاہتے تھے’۔ اب بھی رادھیکا آ پٹے کو آڈیشن کے عمل سے گزرنا پڑتا ہے اور غیرملکی پراجیکٹس کے لیے مسترد کرنے کے عمل سے بھی گزرنا پڑتا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

دلیپ کمار کی شاہ رخ خان کو اپنا سگا بیٹا ماننے کے پیچھے کیا وجہ ہے؟ جانئے اس خبر میں

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو بھارتی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *