Thursday , February 21 2019
ہوم > پاکستان > وزیر اعظم کی عاجزی و انکساری کے کیا کہنے ۔۔۔۔ اہم ترین اسلامی ملک کو کروڑوں کا تحفہ دینے کی منظوری دے دی

وزیر اعظم کی عاجزی و انکساری کے کیا کہنے ۔۔۔۔ اہم ترین اسلامی ملک کو کروڑوں کا تحفہ دینے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے افغانستان کو ایک ارب 70 کروڑ کی گندم تحفہ کرنے کی منظوری دے دی اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں افغانستان کو ایک ارب 70 کروڑ کی گندم تحفہ کرنے کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کیلئے 8 کروڑ 26 لاکھ روپے کی بھی منظوری دے دی ہے۔ شوگر انڈسٹری کے مسئلے پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر شوگر انڈسٹری سے ایک اور مشاورت کی جائے اور اس انڈسٹری کے مسائل آئندہ اجلاس میں پیش کئے جائیں۔ ای سی سی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے پی پی اے ایف کو امداد جاری کرنے کی بھی منظوری دی۔ ای سی سی کی منظوری کے بعد بی آئی ایس پی کے 3 لاکھ 20 ہزار کارڈ ہولڈرز کے لیے 82.6 ملین ڈالر جاری کیے جائیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

’فون اُٹھا کر اجازت طلب کرنے کی ضرورت نہیں‘۔۔

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)’فون اُٹھا کر اجازت طلب کرنے کی ضرورت نہیں‘۔۔وزیراعظم نے بھارت کیخلاف دنیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *