Monday , December 10 2018
ہوم > پاکستان > عمران خان کا فوکس تو ٹھیک ہے مگر۔۔۔۔ حسن نثار نے بڑے کام کی بات کہہ ڈالی

عمران خان کا فوکس تو ٹھیک ہے مگر۔۔۔۔ حسن نثار نے بڑے کام کی بات کہہ ڈالی

لاہور(ویب ڈیسک) معروف تجزیہ کار اور سینئر صحافی حسن نثار نے کہا کہ عمران خان کا فوکس تو ٹھیک ہے ،بدنصیبی یہ ہے کہ ہم کرپشن کوسمجھتے نہیں ہیں۔ نجی ٹی وی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اگر اپنے کا م کے وقت میں کچھ اور کروں تو یہ بھی کرپشن ہے ۔

اگر کوئی اپنا کام دیانتداری سے نہیں کر رہا ہے تو وہ کرپٹ ہے ۔ جولوگ معاشرے کی فلاح میں کردا ر ادا نہیں کررہے ہیں وہ بھی کرپٹ ہیں۔ یہ فضل الرحمان جیسے عادی لوگ اخلاقیات کی باتیں کرتے ہیں یہ کون لوگ ہیں جو کشمیر کمیٹی پر قبضہ کرکے سالوں سے بیٹھے ہیں یہ کرپٹ ہیں۔ اقامے رکھنے والے وارداتی ہیں۔ یہ پیلی ٹیکسیاں،میٹرو اوراورنج ٹرین سب کرپشن ہے ۔ اپوزیشن والے سو روز کو کرپشن کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں لیکن حکومت بھی اس کو پوری طرح سے آگاہ نہیں کرسکی۔پی ٹی آئی والوں نے دو چار کام ایسے کئے ہیں جن کی کوئی ضرورت نہیں تھی، ماضی کے حکمران چھٹے ہوئے رنگ باز ہیں۔ یہ اندر اندر سے ملک اورقوم کی اقتصادی جڑیں کاٹنے والے ہیں انہوں نے ملک کوکہاں پہنچادیاہے ۔ اسدعمر معاشی امور کاماہر نہیں ہے ۔مجھے اس کے پلے کچھ دکھائی نہیں دے رہا ہے ۔موجودہ حکومت میں منافقت نام کی کوئی چیز نہیں ۔ پانچ سال دوسری حکومتوں کو بھی دیئے ہیں تو پانچ نہیں تو کم ازکم اڑھائی سال تو انہیں دیں۔ ان کو برداشت کریں تاکہ ملک کو منزل کی طرف لے جایا جاسکے ۔ ایک بات میں آپ کو بتائوں عمران خان کسی کا سگا نہیں ہے وہ کسی نااہل کو برداشت نہیں کرے گا ۔سپہ سالار بہادر ہوتو اس کا بزدل سپاہی بھی کام کرتا ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

تلور اور مور کے شکا ر اور گوشت کا جنون : بھارتی صوبہ راجھستان کے اکثر خاندان لاولد کیوں رہ جاتے ہیں ؟ دنگ کر ڈالنے والے حقائق پر مبنی ایک انوکھی تحریر

لاہور (ویب ڈیسک) کسی زمانہ میں افغانستان بھی تَلَور کے غیر ملکی شکاریوں کا پسندیدہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *