Wednesday , December 19 2018
ہوم > پاکستان > ڈیم فنڈز میں ہیرا پھیری ۔۔۔ 2 ارب کی خطیر رقم ڈیم فنڈز میں جمع ہونے کی بجائے کہاں منتقل ہو گئی؟ ناقابل یقین خبر

ڈیم فنڈز میں ہیرا پھیری ۔۔۔ 2 ارب کی خطیر رقم ڈیم فنڈز میں جمع ہونے کی بجائے کہاں منتقل ہو گئی؟ ناقابل یقین خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینٹ قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی و ترقی کا اجلاس سینیٹرآغا شاہ زیب درانی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں بلوچستان کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے فنڈز جاری کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ حکام نے گوادر میں2ملین گیلن یومیہِ صلاحیت کے پانی کے پلانٹ کی بحالی کے

معاملے پر بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پلانٹ کا معاملہ نیب پاس ہے ، معاملے پر انکوائری کی جا رہی ہے ۔ وزارت آبی وسائل حکام نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک سے نو لانگ ڈیم کیلئے فنڈز واپڈا کے ذریعے تعمیر کرانے سے ہی ملیں گے ، حکومت بلوچستان ایشیائی ترقیاتی بینک کی معاونت سے نو لانگ ڈیم خود بنانا چاہتی ہے ،بینک بلوچستان حکومت کی بجائے واپڈا کے ذریعے تعمیر چاہتاہے ۔چیئرمین نے کہا کہ نو لانگ ڈیم کیلئے 2 ارب واپڈا کو جاری ہوئے وہ کہاں گئے ۔ واپڈا حکام نے کہاکہ جو 2 ارب نولانگ ڈیم کیلئے ملے وہ ایف بی آر نے منجمد کررکھے ہیں۔ اس موقع پر کمیٹی اراکین نے انکشاف کیاکہ واپڈانے یہ فنڈز نجی بینک میں رکھے ، یہ فنڈز نیشنل بینک میں کیوں نہ رکھے گئے ۔ چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ واپڈا تفصیلی رپورٹ پیش کرے کہ اسکے پاس وفاقی حکومت کے کتنے پیسے پڑے ہیں،جب نولانگ ڈیم کی تعمیر شروع نہ ہو سکی تو واپڈا نے پیسہ واپس خزانے میں جمع کیوں نہ کرایا۔ادھر سینٹ قائمہ کمیٹی مواصلات کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ،وفاقی سیکرٹری وچیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کمیٹی کنوینر نے اجلاس ملتوی کرتے ہزارہ موٹر وے کا دورہ کرنے سے بھی انکار کردیا ۔ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر سینیٹر صابر شاہ کی صدارت میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے کانفرنس ہال میں ہوا۔ سینیٹرصابر شاہ نے کہا کہ ذیلی کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں بھی سیکرٹری مواصلات اور چیئرمین این ایچ اے نے شرکت نہیں کی تھی اور کمیٹی نے واضح ہدایت دی تھی کہ آئندہ اجلاس میں شرکت یقینی بنائی جائے ۔ ذیلی کمیٹی نے این ایچ اے اور وزارت مواصلات سے کچھ تفصیلات طلب کی تھیں جو آج تک فراہم نہیں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ موٹروے کا ایک سال کے اندر خراب ہو جانا اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان آنے والے متحدہ عرب امارات کے شہزادہ سلطان کے ساتھ خوفناک حادثہ ، تصاویر

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات سے پاکستان آئے شہزاہ سلطان ٹریفک حادثے میں شدید …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *