Thursday , December 13 2018
ہوم > پاکستان > عمران خان کی آواز پر لبیک : پاکستان آنے والے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کونسی قیمتی سوغاتیں لے کر بھارت پہنچ گئے؟ جان کر آپ یقین نہیں کریں گے

عمران خان کی آواز پر لبیک : پاکستان آنے والے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کونسی قیمتی سوغاتیں لے کر بھارت پہنچ گئے؟ جان کر آپ یقین نہیں کریں گے

لاہور(ویب ڈیسک) سابق بھارتی کرکٹر اور پنجاب کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو پاکستان سے اپنے ساتھ کئی سوغاتیں اور متبرکات لیکر بھارت واپس گئے ہیں۔ مشرقی پنجاب کے سینئر وزیر اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو جمعرات کے روز جب واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت لوٹے تو اپنے ساتھ

یہاں سے کئی سوغاتیں اور متبرکات بھی لیکر گئے ہیں، نوجوت سنگھ سدھو کرتارپور صاحب سے اس مقام کی مٹی ساتھ لیکر گئے ہیں جن کھیتوں میں گورونانک دیوجی ہل چلایا کرتے تھے۔ نوجوت سنگھ سدھوکے مطابق وہ ابھی یہ نہیں بتائیں گے کہ وہ یہ مٹی کہاں استعمال کریں گے، اس کے علاوہ دربارصاحب سے منسلک کھیتوں میں اگائے گئے گنے بھی نوجوت سنگھ سدھو ساتھ لیکرگئے، وہ یہ گنے اپنی اہلیہ کے لیے لیکر گئے ہیں، نوجوت سنگھ سدھو نے دربارصاحب میں گورونانک دیوجی سے منسوب قبر اور سمادھی پر ڈالی جانے والی 3 چادریں بھی متبرک سمجھ کر ساتھ لے کرگئے۔ نوجوت سنگھ سدھو نے تلے کی بنی ہوئی پشاوری چپلیں بھی لیں جو ان کے والد صاحب کو کافی پسند ہیں، نوجوت سنگھ سدھو پاکستان سے ایک حنوط شدہ تیتر بھی لیکر گئے ہیں، حنوط شدہ تیتر کا یہ تحفہ وہ مشرقی پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن ریٹائرڈ امریندر سنگھ کے لیے لیکر گئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

معاشی بحران ختم ہونے کا وقت آن پہنچا : وزیراعظم عمران خان نے شاندار فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت تیل و …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *