Friday , May 24 2019
ہوم > انٹرنیشنل > بریکنگ نیوز: سابق امریکی صدر انتقال کر گئے

بریکنگ نیوز: سابق امریکی صدر انتقال کر گئے

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے سابق صدر جارج بش سینئر انتقال کر گئے ، جارج بش سینئر امریکہ کے 41ویں صدر تھےتفصیلات کے مطابق امریکہ کے سابق صدر جارج بش سینئر 94 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ جارج بش سینئر امریکہ کے 41ویں صدر تھے جو 1989 سے 1993 تک

امریکاکے صدر رہے۔جارج بش سینئر گزشتہ کافی عرصے سے علیل تھے اور مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔سیاست میں آنے سے پہلے جارج بش سینئر امریکہ کے خفیہ ادارے سی آئی اے کے 11 ویں سربراہ کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔جارج سینئر بش کے انتقال پر امریکہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ امریکی ذرائع کے مطابق جارج بش سینئر کی آخر رسومات کے حوالے سے بعد میں اعلان کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ انکی اہلیہ باربرابش کا انتقال سات ماہ قبل ہوا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

3 ارب 93 کروڑ اکاؤنٹس کے بلاک ۔۔۔۔ فیس بک انتظامیہ نے اعلان کر دیا ، پوری دنیا میں ہلچل مچ گئی

واشنگٹن (نیوز ڈیسک ) دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *