Sunday , December 16 2018
ہوم > پاکستان > ’’عمران گھبراہٹ میں غلط فیصلے کیے جا رہے ہیں جو کہ ۔۔۔ ‘‘ سینئر صحافی ہارون رشید نے عمران خان کی سب سے بڑی کمزوری ڈھونڈ نکالی، دھماکہ خیز انکشاف کر دیا

’’عمران گھبراہٹ میں غلط فیصلے کیے جا رہے ہیں جو کہ ۔۔۔ ‘‘ سینئر صحافی ہارون رشید نے عمران خان کی سب سے بڑی کمزوری ڈھونڈ نکالی، دھماکہ خیز انکشاف کر دیا

لاہور (نیوز ڈیسک)سینئر صحافی ہاروں الرشید کا کہنا ہے کہ عمران خان میں قوت فیصلہ کم ہے جبکہ شیخ رشید نے چند گاڑیاں چلانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئرصا فی ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ ڈالر مہنگا ہونے پر وزیر اعظم کہہ رہے ہیں

کہ پریشان نہ ہوں، کیوں پریشان نہ ہوں؟سہانے سپنے اچھی بات ہے لیکن مستقبل میںں کوئی اچھی امید نظر نہیں آرہی ۔ انکا کہنا تھا کہ امن ایک اچھی چیز ہے ، ہمیں کوشش کرتے رہنا چاہیئے لیکن جو کشمیری ذبح ہورہے ہیں انکے بارے میں کون سوچے گا؟ بھارتی اسٹیبلشمنٹ پاکستان کو تباہ کرنے کا سوچ چکی ہے۔ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کس چیز نے روک رکھا ہے؟ وہ معیشت ٹھیک کیوں نہیں کرتے؟ شیخ رشید بڑے بڑے اشتہار شائع کروا دیتے ہیں لیکن بعد میں پتہ چلتا ہے کہ موصوف نے کچھ کیا ہی نہیں سوائے چند گاڑیاں اور چلانے کے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم قوت فیصلہ سے مرحوم ہیں جبکہ معیشت کے معاملات کو بھی وہ سمجھ ہی نہیں پار رہے اور گھبراہٹ میں غلط فیصلے کیے جا رہے ہیں، ہم آج بھی اپنے پاؤں پر کھڑے ہوجائیں تو بھارت کا پاکستان کے ساتھ رویہ یکسر تبدیل ہوجائے گا۔ انکا کہنا تھاکہ ن لیگ، پی پی پی اور پی ٹی آئی معاشرے کا کچرا ہیں ۔

یہ بھی دیکھیں

خواجہ برادران کو بڑا جھٹکا ۔۔۔۔ نیب نے سابق وزیر ریلوے کےانتہائی قریبی عزیز کو شامل تفتش کرنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور(ویب ڈیسک) نیب لاہور نے پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی میں گرفتار خواجہ سعد رفیق کی اہلیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *