Wednesday , December 12 2018
ہوم > شوبز اور فیشن > سلمان خان ایسی فلمیں اس لیے کرتے ہیں کہ۔۔۔۔ پریتی زنٹا نے سلمان خان کا ایسا راز بتایا کہ آپ حیران ہوجائیں گے

سلمان خان ایسی فلمیں اس لیے کرتے ہیں کہ۔۔۔۔ پریتی زنٹا نے سلمان خان کا ایسا راز بتایا کہ آپ حیران ہوجائیں گے

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ ہیروئن پریتی زنٹا نے سلمان خان کی تعریف بیان کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ان کی سوچ پرانی لیکن بہترین ہے اور وہ ہمیشہ خیال رکھتے ہیں کہ ایسی فلم بنے جو فیملی کے ساتھ بیٹھ کر دیکھی جاسکے۔بھارتی میڈیا کی معلومات کے مطابق بالی ووڈ

کی ڈمپل گرل پریٹی زنٹا نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ فلم ’چوری چوری چپکے چپکے‘ میرے فنی کیریئر کی چیلنج سے بھرپور فلم تھی جس میں مجھے مدھوبالا کا کردار نبھانا پڑا تھا۔ فلم کی مشکلات کی کئی وجوہات تھیں مگر ایک وجہ سلمان خان بھی تھے جوکہ اس فلم میں میرے سر پر مجازی سینسر بورڈ کے سربراہ بنے ہوئے تھے جو ہمیشہ ہی اس بات کو باور کراتے تھے کہ فلم میں کسی قسم کے نامناسب ڈائیلاگ اور نازیبا کپڑے نہ ہوں۔پریٹی زنٹا نے سلو میاں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان پرانے انداز کی سوچ رکھتے ہیں لیکن بہتر انداز میں سوچتے ہیں وہ ہمیشہ اس بات کا خیال رکھتے ہیں کہ فلم میں سادگی ہو حتیٰ کہ نانی، دادی بھی بیٹھ کر فلم دیکھ سکیں، اسی طرح میری زندگی کہ بھی کچھ بنیادی قواعد اور قوانین ہیں جس کی بنا پر میں بہت سے ایسے کام نہیں کرسکتی جس سے میرے خاندان کو اور آنے والے بچوں کو شرمندہ ہونا پڑے۔بالی ووڈ اداکارہ نے مزید کہا کہ میں کام کے معاملے میں ہمیشہ دیانت دار رہی ہوں اگر مجھے اسکرپٹ پسند نہیں آتا تھا تو میں صاف انکار کر دیتی تھی۔جس سے میرے خاندان کو اور آنے والے بچوں کو شرمندہ ہونا پڑے۔بالی ووڈ اداکارہ نے مزید کہا کہ میں کام کے معاملے میں ہمیشہ دیانت دار رہی ہوں اگر مجھے اسکرپٹ پسند نہیں آتا تھا تو میں صاف انکار کر دیتی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

دلیپ کمار کی شاہ رخ خان کو اپنا سگا بیٹا ماننے کے پیچھے کیا وجہ ہے؟ جانئے اس خبر میں

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو بھارتی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *