Wednesday , February 20 2019
ہوم > پاکستان > اقوام متحدہ میں کھڑے ہوکر دبنگ پاکستانی خاتون نے پوری دنیا کو اس کی اوقات یاد دلا دی ۔۔۔

اقوام متحدہ میں کھڑے ہوکر دبنگ پاکستانی خاتون نے پوری دنیا کو اس کی اوقات یاد دلا دی ۔۔۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے زبردست خطاب کیا،، ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کا حل نہ ہونا اقوامِ عالم کی مشترکہ ناکامی ہے،، مسئلہ فلسطین کو حل کرنے کیلئے تمام ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا ،، افسوس کے ساتھ عالمی ادارہ اس

مسئلے کو حل کرنے میں اب تک کامیاب نہیں ہو سکا ،، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے مسئلہ فلسطین پہ بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ فلسطین عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی بھی اندوہناک داستان ہے،ناسازگار حالات ،چند ممالک کی منفی پالیسیوں نےخطہ مزیدغیر مستحکم کر دیا،،انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو فوراً شامی گولان، لبنان اور دیگر مقبوضہ عرب علاقےخالی کر نےہوں گے، 1967 کی جغرافیائی حد بندی پر قائم آزاد فلسطینی ریاست پائیدار امن کیلئےضروری ہے،مشرقی بیت المقدس آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہونا چاہئے،، یاد رہے کہ فلسطین میں صیہونی افواج کا ظلم و ستم جاری ہے ،، جہاں روز نہتے فلسطینی شہید ہو رہے ہیں،، جبکہ یورپی ممالک سمیت پوری دنیا اس معاملے میں خاموش بیٹھی ہے ،،لیکن پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کیلئے آواز بلند کی،،

یہ بھی دیکھیں

پلوامہ حملے کا سب سے زیادہ فائدہ کسے ہوا ؟ بی بی سی کی پول کھول دینے والی رپورٹ

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) 14 فروری کو پلوامہ میں انڈین نیم فوجی دستے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *