Monday , December 10 2018
ہوم > پاکستان > انٹرنیٹ حاصل کریں وہ بھی مفت میں۔۔۔۔ پوری دنیا کو فری انٹر نیٹ دینے اک اعلان کر دیا گیا

انٹرنیٹ حاصل کریں وہ بھی مفت میں۔۔۔۔ پوری دنیا کو فری انٹر نیٹ دینے اک اعلان کر دیا گیا

بیجنگ(ویب ڈیسک) انٹرنیٹ اور وائی فائی کے دور میں دنیا کے ایسے ممالک بھی شامل ہیں جہاں ڈیجیٹل اندھیرا ہے اور وہاں یہ سہولیات موجود نہیں ہے۔ اس تناظر میں چین کی ایک مشہور کمپنی نے پوری دنیا کو مفت انٹرنیٹ فراہم کرنے کے ایک اہم منصوبے کا اعلان کیا

ہے۔چینی کمپنی لنک شیورنیٹ ورک کا کہنا ہے کہ وہ 2026ءتک ایک دو نہیں بلکہ 272 سیٹلائٹ مدار میں بھیجے گی جو پوری دنیا کا احاطہ کرتے ہوئے مفت وائی فائی فراہم کریں گے۔اس ضمن میں پہلا سیٹلائٹ لنک شیور ون اگلے سال روانہ کیا جائے گا۔ 2020ءمیں مزید 10 اور 2026ءتک 272 سیٹلائٹ خلا میں کام شروع کردیں گے۔کمپنی کا موقف ہے کہ اس میں ایک سیٹلائٹ سے دوسرے سیٹلائٹ تک انٹرنیٹ رابطے کو یقینی بنایا جاسکے گا جس کا تجربہ اسپیس ایکس راکٹ کے ذریعے کیا جاچکا ہے۔ اس طرح جوں ہی آپ کے فون پر سیٹلائٹ کا خاکہ نمودار ہوگا تو سمجھیں کہ آپ آن لائن ہوگئے ہیں۔لنک شیور کمپنی پہلے بھی وائی فائی ماسٹر کی ایپ پیش کرکے بہت شہرت کما چکی ہے۔ اب چینی اکیڈمی آف اسپیس کے تعاون سے وہ سیٹلائٹ نظاموں پر کام کررہی ہے۔اس وقت دنیا میں چار ارب لوگ انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہیں۔ بعض تنظیموں نے انٹرنیٹ کو بنیادی انسانی حقوق میں شمار کیا ہے اور دنیا میں ڈیجیٹل سہولیات کے فرق کو کم کرنے پر زور دیا ہے۔اس وقت دنیا میں چار ارب لوگ انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہیں۔ بعض تنظیموں نے انٹرنیٹ کو بنیادی انسانی حقوق میں شمار کیا ہے اور دنیا میں ڈیجیٹل سہولیات کے فرق کو کم کرنے پر زور دیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

تلور اور مور کے شکا ر اور گوشت کا جنون : بھارتی صوبہ راجھستان کے اکثر خاندان لاولد کیوں رہ جاتے ہیں ؟ دنگ کر ڈالنے والے حقائق پر مبنی ایک انوکھی تحریر

لاہور (ویب ڈیسک) کسی زمانہ میں افغانستان بھی تَلَور کے غیر ملکی شکاریوں کا پسندیدہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *