Thursday , December 13 2018
ہوم > پاکستان > ایڈز کا شکار کون لوگ ہوتے ہیں؟ ماہرین کا اہم انکشاف

ایڈز کا شکار کون لوگ ہوتے ہیں؟ ماہرین کا اہم انکشاف

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان میں بیماریاں بہت ہی تیزی سے پھیل رہی ہیں مگر کچھ لوگ اس کا علاج کروا پاتے ہیں اور بہت سے نہیں۔ پاکستان میں تقریبا ڈیڑھ لاکھ افراد ا یچ آئی وی یعنی ا یڈزکا شکار ہیں۔ یہ مرض آبادی کے مختلف طبقوں اور افراد میں پھیل رہا

ہے۔ اس متعدی اور موذی مرض کے زیادہ ایسے افراد شکار ہوتے ہیں جو نشہ کی لعنت میں مبتلا ہیں۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج تیسواں ایڈز سے آگاہی کا دن آج منایا جارہا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد ایڈز کی وجوہات اور اس سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے اس سال ایڈز ڈے کی تھیم ہےاپنا اسٹیٹس جانیے‘۔چند روز قبل اسلام آباد میں ورلڈ ایڈز ڈے سے متعلق گول میز کانفرنس میں ماہرین نے بتایا تھاکہ پاکستان میں ایک لاکھ 50 ہزار افراد ایچ آئی وی ایڈز کا شکار ہیں جن میں سے صرف 25 ہزار افراد علاج کے لیے رجسٹر ہیں۔پاکستان نے ایڈز کے خاتمے کے لیے اقدامات تو کیے ہیں مگر بد قسمتی سے صرف 16 فیصد ایڈز کے مریض چیک اپ کرواتے ہیں۔امید ظاہر کی جاتی ہے کہ پاکستان 2030 تک ایڈز پر قابو پا لے گا۔اس وقت پورے پاکستان میں ایڈز سے بچاؤ کے 33 سینٹرز کام کرر ہے ہےںجہاں مفت علاج ہو رہا ہے۔ اس سال 12 مزید ایچ آئی وی اور ایڈز سینٹرز میں اضافہ کیا گیا ہے۔یو این ایڈ کے مطابق 94 لاکھ افراد ایسے ہیں جو ایڈز میں مبتلا ہیں لیکن وہ خود اس بارے میں نہیں جانتے۔گزشتہ سال دنیا بھر میں اکتالیس ملین سے زائد افراد ایڈز سے ہلاک ہوچکے ہیں ۔

یہ بھی دیکھیں

معاشی بحران ختم ہونے کا وقت آن پہنچا : وزیراعظم عمران خان نے شاندار فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت تیل و …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *