10

کیا یہ ہے نیا پاکستان ؟ چیف جسٹس ثاقب نثار نے اہم ترین شخصیات کو عدالت طلب کرلیا ۔۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں قبضہ مافیا منشا بم کیس کی سماعت ہوئی،، جس میں عدالت نے آئی جی پنجاب اور ڈی سی لاہور کو فوری طلب کر لیا،، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے پنجاب پولیس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ ہے نئے پاکستان کی پولیس ؟

رات 12 بجے تک زمین متعلقہ لوگوں کو دے کر رپورٹ پیش کریں،، چیف جسٹس نے کہا کہ پولیس کو شرم آنی چاہیے، بدمعاشوں کی طرف داری کرتے ہیں،، ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا پولیس عدالتی حکم پر من وعن عملدرآمد کر رہی ہے،، چیف جسٹس نے کہا افضل کھوکھر، منشا بم اور کیس پر اثرانداز ہونے والوں کو بلا رہے ہیں، ایک منشا بم پولیس سے قابو میں نہیں آرہا، آپ بدمعاشوں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، منشابم سے کیا رشتہ داری ہے، کیوں اسے بچا رہے ہو ؟ آپ یونیفارم میں واپس نہیں جائیں گے ،، یاد رہے کہ منشاء بم کو غیر قانونی قبضے کے الزام میں گرفتارکرلیا گیا تھا ،، جس کے بعد منشاء بم فرار ہو گیا تھا ،، تاہم بعد میں اس نے خود عدالت میں پیش ہو کر گرفتاری دے دی تھی،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں