Wednesday , December 12 2018
ہوم > پاکستان > منی لانڈرنگ کرنے والوں کیخلاف کڑے احتساب کا فیصلہ ۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان نے دبنگ ہدایات جاری کر دیں

منی لانڈرنگ کرنے والوں کیخلاف کڑے احتساب کا فیصلہ ۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان نے دبنگ ہدایات جاری کر دیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے نئے قانون کا مسودہ ایک ہفتے میں تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے

نیا قانون کا مسودہ ایک ہفتے میں تیار کرنے، حوالہ، ہنڈی اور معیشت کو نقصان پہنچانے والے غیر قانونی ہتھکنڈے روکنے کا قانون فوری بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں قانونی ذرائع سے زرمبادلہ لانے کے لیے مراعاتی پیکیج کی منظوری دی گئی جبکہ اسٹیٹ بینک کو جعلی اکاؤنٹس کھلوانے اور چلانے میں مدد دینے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسٹیٹ بینک بطور ریگولیٹر بینک کارروائی کا آغاز کرے گا۔ اجلاس میں پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ پر عمل درآمد ریگولیٹ اور شفاف بنانے کی سفارشات پیش کی گئیں۔ وزیراعظم نے نیشنل ٹاسک فورس کو ماہانہ پرفارمنس رپورٹس پیش کرنے کی ہدایت بھی دی جبکہ منی لانڈرنگ روکنے کے لیے نئے اسلام باد ایئرپورٹ کو جدید آلات سے لیس کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا اور وزیراعظم نے لیگل چینلز سے ترسیلات زر کےلیے مراعات بڑھانے کے پیکیج کی منظوری دے دی، ایم ویلٹ کے ذریعے ملنے والے ہر امریکی ڈالر پر 2 روپے ایئر ٹائم بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بینکوں/ ایکسچینج کمپنیوں کو ترسیلات زر 15فیصد سے زیادہ ہونے پر فی ڈالر ایک روپیہ دیا جائے گا، فی ڈالر ایک روپیہ مارکیٹنگ اخراجات اور پروموشنل سرگرمیوں کے طور پر ادا کیا جائے گا۔ اسٹیٹ بینک کے ذریعے ترسیلات زر بھیجنے والوں کے لیے آگاہی مہم شروع کرنے کی تجویز کی بھی منظوری دی گئی۔

یہ بھی دیکھیں

ہمارے کارکنوں نے مزاحمت کیوں نہیں کی ؟ گرفتاری کے بعد خواجہ سعد رفیق کے لوہے کے چنے اچانک خستہ کیسے ہوگئے ؟ خود بتا دیا

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہوتے ہی خواجہ سعد رفیق اور انکے بھائی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *