Thursday , December 13 2018
ہوم > پاکستان > ہم جنوبی پنجاب کو صوبہ نہیں بنا سکتے کیونکہ ۔۔۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آخر کار قوم کو سچ بتا دیا

ہم جنوبی پنجاب کو صوبہ نہیں بنا سکتے کیونکہ ۔۔۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آخر کار قوم کو سچ بتا دیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کیلئے آئین میں ترمیم کرنی پڑے گی،، اور پی ٹی آئی کے پاس دو تہائی اکثریت نہیں ہے،، اس سلسلے میں اپوزیشن کی جماعتوں سے بھی بات کرنی پڑے گی،، ہماری حکومت کی خواہش ہے کہ خطے میں امن و استحکام ہو کیونکہ

جب امن ہوگا تو ہم معیشت، روزگار اور دیگر مسائل پر توجہ دے سکیں گے،، ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کا الگ تشخص اور صوبہ ہونا ہماری خواہش اور منشور کا حصہ ہے ،، جس کو عملی شکل دینے کے لیے کام ہورہا ہے،، تاہم کچھ قانونی رکاوٹیں اور آئینی ترامیم کرنا ضروروی ہیں،، کرتارپور راہداری کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کیلئے بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج آتیں لیکن بھارت نے 2 وزیروں کو بھیجا جو اچھی شروعات ہے،، ہماری کوشش اور سکھ برادری کی خواہش پر بھارت نے کابینہ کا خصوصی اجلاس بلایا اور ہمارے منصوبے کی منظوری دی کیونکہ راستہ دونوں طرف سے اجازت سے کھلتا ہے اور یہ خوش آئند بات ہے،، پاکستان ہمیشہ سے ہی بھارت کے ساتھ بہترین تعلقات کا کواہشمند رہا ہے ،،

یہ بھی دیکھیں

معاشی بحران ختم ہونے کا وقت آن پہنچا : وزیراعظم عمران خان نے شاندار فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت تیل و …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *