Sunday , February 17 2019
ہوم > پاکستان > حکومت کا بیل آؤٹ پیکیج ۔۔۔۔ معاشی تجزیہ کاروں نے حیران کن انکشاف کر دیا

حکومت کا بیل آؤٹ پیکیج ۔۔۔۔ معاشی تجزیہ کاروں نے حیران کن انکشاف کر دیا

کراچی (ویب ڈیسک) ڈالر کے مہنگا ہونے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ لگتا ہے حکومت بیل آؤٹ پیکیج کیلئے آئی ایم ایف کی شرائط مان رہی ہے، آئندہ چند ہفتوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 150 تک گر سکتی ہے۔

کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافہ آئی ایم ایف سے قرض کے لیے رکھی گئی شرائط کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکر ٹری ظفر پراچہ نے بتایا کہ روپے کی قدر میں اچانک کمی نے مارکیٹ میں بے چینی کی صورتحال پیدا کردی ہے ۔ڈالر کی قدر میں اضافے پر تجزیہ کار احسن محنتی کا کہنا تھا کہ انٹربینک میں اس طرح ڈالر کی قیمت بڑھنا متوقع نہیں تھا ، ماضی قریب میں روپے کی قدر میں کمی کے بعد توقع کی جارہی تھی کہ حکومت روپے کی قدر میں کمی روکے گی ۔احسن محنتی کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے حکومت کو کہا گیا ہے کہ بیل آؤٹ پیکج کے لیے روپے کی قدر 145 روپے فی ڈالر اور شرح سود 10.5 فیصد تک لائی جائے اور ایسا لگ رہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے مطالبے پر عمل کر رہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

قرض کے کنٹرول کا انوکھا منصوبہ۔۔۔۔ عمران خان کی حکومت نے ایسی حکمت عملی اپنا لی کہ بڑے بڑے اقتصادی ماہر بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے بجلی پیدا کرنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *