Wednesday , December 12 2018
ہوم > شوبز اور فیشن > فلم 2.0 نے ریلیز کے پہلے روز کتنی کمائی کر لی ۔۔۔۔ جا ن کر آپ بھی حیرت میں مبتلا ہو جائیں گے

فلم 2.0 نے ریلیز کے پہلے روز کتنی کمائی کر لی ۔۔۔۔ جا ن کر آپ بھی حیرت میں مبتلا ہو جائیں گے

ممبئی ( ویب ڈیسک ) بھارتی سپر اسٹار رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم 2.0 نے ریلیز کے پہلے روز کھڑکی توڑ بزنس کرتے ہوئے دنیا بھر سے 110 کروڑ کی کمائی کی ہے ۔ سائنس فکشن فلم 2.0 کا انتظار شائقین بے چینی سے کررہے تھے ۔جب کہ ریلیز سے قبل امید کی جارہی تھی کہ فلم کئی ریکارڈز بنائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم 2.0 نے ریلیز کے پہلےروز کھڑکی توڑ بزنس کیاہے اوردنیا بھر سے 110 کروڑ کی رقم بٹور لی ۔ بھارتی فلمی تجزیہ نگار ترن آدرش کے مطابق 2.0 کے ہندی ورژن نے ریلیز کے پہلے روز 20 کروڑ 25 لاکھ کی کمائی کی۔جب کہ وامسی کاکا اورسریدھر پلائی تجزیہ نگاروں نے دیگر ریاستوں کے بزنس کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا 2.0 نے شمالی انڈیا میں 21 کروڑ ، تامل ناڈو میں 20 کروڑ ، تیلگو ریاست میں 19 کروڑ ، کیرالا میں 5 کروڑ 5 لاکھ اور کرناٹکا میں 8 کروڑ کا بزنس کیا جب کہ بیرون ممالک کے بزنس کے ساتھ فلم ریلیز کے پہلے روز مجموعی طور پر 110 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب رہی ہے ۔ ساڑھے 5 سو کروڑ کے میگا بجٹ سے بننے والی فلم 2.0 کے ریلیز سے قبل ہی سیٹلائٹ، ڈیجیٹل اور ڈسٹری بیوشن حقوق 370 کروڑ میں فروخت ہوچکے ہیں ۔ فلم 2.0 نے ریلیز کے پہلےروز کھڑکی توڑ بزنس کیاہے۔

یہ بھی دیکھیں

دلیپ کمار کی شاہ رخ خان کو اپنا سگا بیٹا ماننے کے پیچھے کیا وجہ ہے؟ جانئے اس خبر میں

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو بھارتی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *