Wednesday , December 19 2018
ہوم > پاکستان > کچھ عرصہ قبل بل گیٹس نے معاشی بحرانوں میں گھِرے ممالک کو ایک شاندار فارمولا دیا تھا ،

کچھ عرصہ قبل بل گیٹس نے معاشی بحرانوں میں گھِرے ممالک کو ایک شاندار فارمولا دیا تھا ،

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان نے 100 روز مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ دیہی خواتین کو انڈے اور چوزے فراہم کیے جائیں گے اور اس منصوبے پر زیادہ رقم بھی کرچ نہیں کی ہوگی۔ عمران خان کے ان بیانات کو مخالفین کی جانب سے شدید کا نشانہ بنایا گیا اور طرح طرح کے تبصرے بھی کیے گئے ،

جبکہ مخالفین کی جانب سے عمران خان کو مختلف القابات سے بھی نوازا گیا تاہم اس تنقید پر عمران خان بھی میدان میں آگئے ہیں اور انہوں نے ایسی بات کہہ دی ہے کہ ہر کسی کو چپ لگ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بل گیٹس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ’’ جب ہم مرغیوں کی افزائش کی مدد سے ملک سے غربت مٹانے کی بات کرتے ہیں تو ہمارا مذاق اُڑایا جاتا ہے لیکن دیسی مرغیوں کی افزائش اور غربت مٹانے سے متعلق یہی بات اگر کوئی ”ولایتی” کرے تو اسے سمجھدار کہا جاتا ہے ‘‘۔


خیال رہے کہ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے بھی پسمنادہ علاقوں سے غربت کے خاتمے کے لیے ان ممالک میں 1 لاکھ چوزوں کا عطیہ دیتے ہوئے کہا تھاکہ کسی بھی ملک سے اگر غربت ختم کرنی ہے تو وہاں پر پولٹری کا بزنس شروع کیا جائے کیونکہ اس میں زیادہ سرمائے کی بھی ضرورت نہیں اور یہ سب سےآسان اور جلد نتائج دینے والا بزنس ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان آنے والے متحدہ عرب امارات کے شہزادہ سلطان کے ساتھ خوفناک حادثہ ، تصاویر

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات سے پاکستان آئے شہزاہ سلطان ٹریفک حادثے میں شدید …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *