Wednesday , December 19 2018
ہوم > شوبز اور فیشن > کس اسلامی ملک کی میوزیکل نائٹ میں راحت فتح علی خان نے گلوکاری دیکھائی؟ یہ ایسا ملک ہے کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے

کس اسلامی ملک کی میوزیکل نائٹ میں راحت فتح علی خان نے گلوکاری دیکھائی؟ یہ ایسا ملک ہے کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے

ریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب کے دارالحکومت میں میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے سماں باندھ دیا۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت میں موجود پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے پاک سعودی دوستی کے حوالے سے میوزیکل نائٹ

کا اہتمام کیا گیا۔شاہ فہد کلچر سینٹر کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں بین الاقوامی شہرتِ یافتہ پاکستانی گلوکار کو مدعو کیا گیا تھا، راحت فتح علی خان نے تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب میں پرفارم کیا۔ کلاسیکل گلوکار نے استاد نصرت فتح علی خان کی قوالیاں اور عارفانہ کلام پیش کیے جس سے حاضرین خوب محظوظ ہوئے اس کے علاوہ راحت فتح علی خان نے اپنے دیگر گانے بھی گائے۔ تقریب میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس کے علاوہ اسلامی اتحاد کے سربراہ اور سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے بھی شرکت کی علاوہ ازیں سعودی حکام اور پاکستانی سفیر سمیت دیگر ممالک کے سفیر بھی موجود تھے۔ اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے سابق سپہ سالار کی آمد پر حاضرین نے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں خوب نعرے بھی لگائے۔

 

یہ بھی دیکھیں

اداکارہ میرا لٹ گئیں،کچھ بھی باقی نہ رہا ،کل کیا واقعہ پیش آیا ؟ جانیے

لاہور (ویب ڈیسک ) اداکارہ میرا کےبینک اکائونٹ سے ہیکرز نے4لاکھ کی رقم غائب کر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *