Sunday , February 17 2019
ہوم > پاکستان > بریکنگ نیوز : دبنگ خاتون سیاستدان نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا

بریکنگ نیوز : دبنگ خاتون سیاستدان نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا

کراچی (ویب ڈیسک) پاک سرزمین پارٹی کی رہنما فوزیہ قصوری کا کہنا ہے میرا سیاسی سفر اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرپی ایس پی رہنما فوزیہ قصوری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا میرا سیاسی سفر اختتام کو پہنچا۔

فوزیہ قصوری نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پاکستان کے لیے دعا کرتی رہوں گی، فلاحی کاموں کے ذریعے پاکستان کی خدمت کرنے کی خواہاں ہوں۔ یاد رہے کہ رواں سال 24 مئی کو الیکشن 2018 سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی بانی رکن فوزیہ قصوری نے قیادت کی پالیسیوں سے اختلافات کے باعث پارٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ فوزیہ قصوری کی جانب سے عمران خان کو ارسال کردہ استعفے میں‌ موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اگر آپ کو قومی حکومت کا موقع ملے، تو تبدیلی کا وعدہ ضرور پورا کریں۔ بعد ازاں اگلے ہی روز فوزیہ قصوری نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

قرض کے کنٹرول کا انوکھا منصوبہ۔۔۔۔ عمران خان کی حکومت نے ایسی حکمت عملی اپنا لی کہ بڑے بڑے اقتصادی ماہر بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے بجلی پیدا کرنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *