Monday , December 10 2018
ہوم > پاکستان > 20 لاکھ نوکریوں فراہمی ممکن ، ورلڈ بینک نے حکومت بڑے کام کا مشورہ دے دیا

20 لاکھ نوکریوں فراہمی ممکن ، ورلڈ بینک نے حکومت بڑے کام کا مشورہ دے دیا

کراچی (ویب ڈیسک) ورلڈ بینک کی ٹیم نے ڈیولپمنٹ کیلئے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری (ایم ایف ڈی) کے طریقہ کار کا اندازہ لگانے اور پھر حکومت کو ممکنہ آپشنز کے بارے میں مشورہ دینے کیلئے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا ۔ ورلڈ بینک کی ٹیم کی سربراہی
مالیاتی شعبے کی سینئر تجزیہ کار ناموس ظہیر نے کی جبکہ ٹیم کے دیگر ارکان میں مالیاتی شعبے کے ماہر ماریس وسمانٹاس اور سینئر معیشت دان امجد بشیر شامل تھے ۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جنید اسماعیل ماکڈا، سینئر نائب صدر خرم شہزاد، نائب صدر آصف شیخ جاوید اور منیجنگ کمیٹی کے اراکین بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔ ناموس ظہیر نے کہا کہ انفراسٹرکچر کی بہتری، اربن ٹرانسپورٹ اور پانی کی فراہمی کیلئے کراچی کو اگلے 10سالوں کیلئے تقریبا 10ارب ڈالر چاہیے ۔ پاکستان کو 20لاکھ نوکریاں پیدا کرنے کیلئے تقریبا 7سے 8 فیصد شرح نمو کی ضرورت ہے ۔ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پانچ سال میں ایک کروڑ نوجوانوں کو نوکریاں دینے کا انتخابی وعدہ کیا، لیکن پہلے سو روز میں اس منصوبے پر کوئی پالیسی نہ بن سکی ۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کہتے ہیں تبدیلی آنے ہی والی ہے، جلد نئی نوکریوں کے مواقع فراہم کئے جائیں گے ۔ تحریک انصاف کے انتخابی دعووں کے باوجود اس حوالے سے کوئی پالیسی تک سامنے نہ آسکی ، مگر بے روزگار نوجوان مایوس نہ ہوں کیوں کہ 30 لاکھ نوکریاں دینے کا بیڑہ تو اکیلے بینکنگ سیکٹر نے ہی اٹھا لیا ہے۔ وزیر خزانہ کہتے ہیں کہ ہم آپ کو تفصیل سے بتائیں گے کہ وہ کیا کیا پالیساں ہیں جن کو ہم اپنا رہے ہیں جن سے یہ نوکریاں پیدا ہونا شروع ہونگی ۔

یہ بھی دیکھیں

تلور اور مور کے شکا ر اور گوشت کا جنون : بھارتی صوبہ راجھستان کے اکثر خاندان لاولد کیوں رہ جاتے ہیں ؟ دنگ کر ڈالنے والے حقائق پر مبنی ایک انوکھی تحریر

لاہور (ویب ڈیسک) کسی زمانہ میں افغانستان بھی تَلَور کے غیر ملکی شکاریوں کا پسندیدہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *