Sunday , February 17 2019
ہوم > پاکستان > آئی ایم ایف کی ہدایات پر عمل کی بجائے یہ کام کیا جائے، سابق وزیر خزانہ نے حکومت کو مشورہ دے دیا

آئی ایم ایف کی ہدایات پر عمل کی بجائے یہ کام کیا جائے، سابق وزیر خزانہ نے حکومت کو مشورہ دے دیا

لندن (ویب ڈیسک )مسلم لیگ (ن)کے رہنما سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی اقتصادی پالیسی بالکل ناکام ہے ،ْملک کی اسٹاک ایکسچینج قابل رحم صورتحال کا سامنا کررہی ہے ،ْآئی ایم ایف کی ہدایت کی پیروی کے بجائے پاکستان کو مکمل اقتصادی تباہی سے بچایا جائے ۔
ایک انٹرویو میں مسلم لیگ (ن)کے رہنما سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ اس وقت پاکستان کرنسی کو محفوظ کرنے اور اقتصادی دبائو سے بچانے کیلئے کچھ انتظامی اور مالیاتی اقدام اٹھانے چاہیے تھے موجودہ حکومت کی اقتصادی پالیسی بالکل ناکام ہے۔ مسلم لیگ (ن)کے رہنما سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے اسوقت پاکستان سابقہ حکومت کی بہتر ہوتی اقتصادی پالیسیوں کے باعث جب جی 20گروپ شامل ہونے کیلئے جارہا تھا تو اسے واپسی کا گیئرلگا دیا گیا۔ مسلم لیگ (ن)کے رہنما سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حال ہی میں ملک کی اسٹاک ایکسچینج بھی قابل رحم صورتحال کا سامنا کررہی ہے اور یہ موجودہ حکومت کے غلط فیصلوں کی وجہ سے ہے۔ مسلم لیگ (ن)کے رہنما سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ خدا کیلئے دنشمندانہ فیصلوں ، قومی مفادات کے بیش نظر اور آئی ایم ایف کی ہدایت کی پیروی کے بجائے اس ملک کو مکمل اقتصادی تباہی سے بچایا جائے ۔سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں پاکستانی روپے کی قدر غیر ضروری فیصلہ تھا جس کے ماضی میں حاصل کی گئی اقتصادی کامیابیوں پر برعکس اثرات مرتب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں تمام بڑے مالیاتی اداروں نے پاکستانی روپے کو ایشیاء کی پسندیدہ ترین کرنسی قرار دیا تھا تاہم اس وقت سب کچھ پیچھے جارہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

قرض کے کنٹرول کا انوکھا منصوبہ۔۔۔۔ عمران خان کی حکومت نے ایسی حکمت عملی اپنا لی کہ بڑے بڑے اقتصادی ماہر بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے بجلی پیدا کرنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *