Sunday , December 16 2018
ہوم > کھیل > بوم بوم کے مداحوں کے لیے شاندار خبر : اہم میچ میں لالہ نے اپنی جوانی کے دنوں کی یاد تازہ کر دی

بوم بوم کے مداحوں کے لیے شاندار خبر : اہم میچ میں لالہ نے اپنی جوانی کے دنوں کی یاد تازہ کر دی

شارجہ (ویب ڈیسک ) مسلسل کئی گیندوں پر چھکے، بوم بوم نے نوجوان آفریدی کی یاد دلا دی، ٹی 10 لیگ کے کوالی فائر میں شاہد آفریدی کی دھواں دار اننگ کے باعث پختونز نے فائنل کیلئے کوالی فائی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹی 10 لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے سلسلے میں کوالی فائر فائنل شارجہ میں کھیلا گیا۔
شارجہ میں کھیلے گئے کوالی فائر میں بوم بوم شاہد آفریدی کی دھواں دار اننگ کے باعث پختونز نے نارتھرن وارئیرز کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالی فائی کر لیا۔میچ کی سب سے خصوصی بات شاہد آفریدی کی دھواں دار اننگ رہی۔ شاہد آفریدی نے دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے محض 17 گیندوں پر 59 رنز کی اننگ کھیلی۔ اس دوران شاہد آفریدی نے 7 چھکے اور 3 چوکے رسید کیے۔ شاہد آفریدی نے اننگ کے آخری اوور میں 24 رنز سکور کیے۔ شاندار بلے بازی کے باعث ہی شاہد آفریدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا ۔شاہد آفریدی کی قیادت میں پختونز پہلے ایلی مینیٹر میں ناردرن واریئرز کو شکست دے کر فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی تاہم ناردرن واریئرز نے میراٹھا عربینز کو باآسانی شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی۔پختونز کے کپتان شاہد آفریدی نے صرف 17 گیندوں پر 3 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 59 رنز بنائے۔واریئرز نے دوسرے میچ میں ولجوئین، وہاب ریاض اور آندرے رسل کی بہترین کارکردگی کے باعث باآسانی کامیابی حاصل کرکے پختونز کے ساتھ ایک اور مقابلے کے لیے فائنل میں جگہ بنائی۔میراٹھا عربینز میں الیکس ہیلز، کامران اکمل، براوو، برینڈن ٹیلر جیسے بلے باز شامل تھے لیکن وہ خاطر خوا کارکردگی نہ دکھا سکے۔

یہ بھی دیکھیں

افسوسناک خبر : پاکستان میں ویمن کرکٹ کے حلقوں میں سوگ کا سماں ۔۔۔۔ نامور مشہور زمانہ خاتون انتقال کر گئیں

لاہور (ویب ڈیسک) سابقہ خاتون کرکٹر شرمین خان انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر 48 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *