Saturday , February 23 2019
ہوم > پاکستان > گورنر ہاﺅس پنجاب کی کسی بھی عمارت کو نہیں گرایا جارہا بلکہ ۔۔۔۔ تبدیلی والوں نے ایک اور یوٹرن لے لیا

گورنر ہاﺅس پنجاب کی کسی بھی عمارت کو نہیں گرایا جارہا بلکہ ۔۔۔۔ تبدیلی والوں نے ایک اور یوٹرن لے لیا

لاہور (ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ کراچی اورپشاورکے گورنرہاؤسزمیں تبدیلیاں لا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ گورنرہاؤس کی کسی بھی عمارت کوگرایا نہیں جا رہا، گورنر ہاﺅس پنجاب کی دیواریں گرانے کے معاملے پر حکومت نے وضاحت جاری کردی ہے۔
شفقت محمود نے کہا کہ گورنرہاؤس کی چاردیواری کی جگہ خوبصورت جنگلے کی تنصیب ہوگی۔گورنرہاؤس میں آرٹ گیلری اورمیوزیم قائم کیا جا رہا ہے، نتھیا گلی گورنرہاؤس کوہوٹل میں تبدیل کیا جا رہا ہے، کراچی اورپشاورکے گورنرہاؤسزمیں تبدیلیاں لارہے ہیں۔ قومی ورثہ کمیشن کے چیئرمین و وفاقی وزیر شفقت محمود نے اپنے ایک بیان میں اس تاثر کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر ہاﺅس لاہور کی کسی بھی عمارت کو نہ تو گرایا جارہا ہے اور نہ ہی کسی قسم کا کوئی نقصان پہنچایا جائے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نے انتخابی مہم کے دوران کیا جانے والا وعدہ پورا کرتے ہوئے گورنرہاؤس کی دیورایں گرانے کا حکم جاری کیا تھا۔وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ آئندہ 72 گھنٹے میں گورنر ہاؤس کی دیواریں گرادی جائیں گی۔واضح رہے کہ عمران خان نے انتخابی مہم میں‌ گورنر ہاؤسز سمیت حکومتی عمارتوں سے متعلق کئی وعدے کیے تھے۔ وزیر اعظم کا حلف اٹھانے کے بعد عمران خان کے احکامات پر گورنر ہاؤس پنجاب کو عوام کے لیے کھول دیا گیا۔عوام کی جانب سے اِس فیصلے کو خوش آیند قرار دیا گیا، البتہ گورنر ہاؤس کا رخ کرنے والے شہریوں کی غیر ذمے داری کے باعث صفائی ستھرائی کے سنگین مسائل سامنے آئے۔

یہ بھی دیکھیں

پلوامہ حملے کے بعد پاک بھارت تجارت تا حال بند ۔۔ آئندہ آنے والے دنوں میں کون کون سی اشیاء مہنگی ہونے کا خدشہ ہے ؟ عوام کو پریشان کر دینے والی خبر

لاہور(ویب ڈیسک ) پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے سبب واہگہ بارڈر سے دونوں ممالک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *