Wednesday , December 12 2018
ہوم > پاکستان > مسٹر ٹین پرسنٹ کا گھریلو ملازم بھی ارب پتی نکلا۔۔۔ ملازم کے اکاؤنٹ سے اب تک کتنی رقم کے منتقل کی گئی؟ دنگ کر ڈالنے والا انکشاف

مسٹر ٹین پرسنٹ کا گھریلو ملازم بھی ارب پتی نکلا۔۔۔ ملازم کے اکاؤنٹ سے اب تک کتنی رقم کے منتقل کی گئی؟ دنگ کر ڈالنے والا انکشاف

کراچی (ویب ڈیسک) سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کا گھریلو ملازم مشتاق مہر بھی ارب پتی نکلا، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق 2014ء میں ایک جعلی اکاؤنٹ کھولا گیا جس میں 8 ارب سے زائد رقم منتقل ہوئی، اس بات کا انکشاف
جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں کیا، جے آئی ٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ آصف زرداری کے ملازم مشتاق مہر نے زین ملک کے ساتھ ایک مشترکہ اکاؤنٹ کھولا۔ کراچی کے ایک پرائیویٹ بینک میں ایک جعلی اکاؤنٹ کھولا گیا اس میں سندھ کی مختلف کمپنیوں کے پیسے 8 ارب 14 کروڑ روپے ڈالے گئے تھے، اس اکاؤنٹ سے 123 ٹرانزیکشنز کے ذریعے یہ پیسہ نکلوایا گیا ہے۔ 37 سالہ مشتاق مہر اس کا تعلق شکار پور کے علاقے محبوب گوٹھ سے ہے، یہ شخص 17 سال سے آصف علی زرداری کے ساتھ کام کر رہا ہے، جب اس شخص کا نادرا سے ریکارڈ نکلوایا گیا تو اس کا موجودہ پتہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ کے ایک ہی گھر کا ہے۔ قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر آصف زرداری کا مقامی پتہ گلی نمبر19 ایف ایٹ اسلام آباد لکھا ہے اور اس شخص کا موجود پتہ بھی یہ ہی ہے۔ اس شخص کا حبیب بینک میں صرف ایک ہی اکاؤنٹ ہے اور اس کے اکاؤنٹ میں انیس لاکھ روپے موجود ہیں، مشتاق مہر نے گزشتہ 5 سالوں میں 80 سے زیادہ غیر ملکی دورے کیے ہیں، مشتاق مہر قندھار، تہران اور ترکی کے دورے بھی کر چکے ہیں، جب اس شخص کے امیگریشن کا ریکارڈ دیکھا گیا تو 103 ایسی فلائٹس ہیں جن میں آصف علی زرداری اور اس نے اکٹھے سفر کیا ہے۔ آخری بار 25 فروری 2015ء کو مشتاق مہر نامی شخص نے سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ سفر کیا تھا، اس کے بعد 3 اپریل 2015ء کو یہ شخص ملک سے باہر چلا گیا، اطلاعات یہ ہیں کہ یہ اس وقت یو کے میں ہے۔ رپورٹ کے مطابق جے آئی ٹی نے مشتاق مہر کے بارے میں آصف علی زرداری سے سوال بھی کیا تھا اور انہوں نے اس بات کو کنفرم کیا تھا وہ ان کے ساتھ کام کرتا رہا ہے لیکن آصف علی زرداری نے اس بات سے انکار کیا تھا کہ اس شخص کے اکاؤنٹ سے اربوں کی ٹرانزیکشنز ہوئی، انہوں نے کہا تھا کہ مجھے اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ہمارے کارکنوں نے مزاحمت کیوں نہیں کی ؟ گرفتاری کے بعد خواجہ سعد رفیق کے لوہے کے چنے اچانک خستہ کیسے ہوگئے ؟ خود بتا دیا

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہوتے ہی خواجہ سعد رفیق اور انکے بھائی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *