Wednesday , May 22 2019
ہوم > پاکستان > بریکنگ نیوز: سپریم کورٹ کے ایک حکم نے بد نام زمانہ منشا بم کی کمر توڑ کے رکھ دی

بریکنگ نیوز: سپریم کورٹ کے ایک حکم نے بد نام زمانہ منشا بم کی کمر توڑ کے رکھ دی

لاہور (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے لاہور میں قبضہ مافیا کے خلاف از خود نوٹس کے دوران منشا بم سے بے کس لوگوں کی زمین ایک ہفتے میں واپس لینے کا حکم دے دیا، سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر متاثرین زمینیں واگزار کروانے کیلئے احتجاج بھی کرتے رہے۔ سپریم کورٹ
لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے منشا بم کے خلاف از خود نوٹس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے متعلقہ حکام کو مظلوم افراد کی زمینوں پر قبضے ایک ہفتے میں چھڑوانے کا حکم دے دیا۔ کارروائی کیلئے چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب اور ڈی سی لاہور کو طلب کر رکھا تھا۔ چیف جسٹس آج واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس نہ لگانے کے خلاف کیس سمیت دیگر مقدمات کی سماعت بھی کریں گے۔ پنجاب حکومت سے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کا حتمی پلان طلب کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر آج سائلین کی بڑی تعداد موجود رہی جب کہ خواتین نے عدالتی کے اندرونی احاطے میں جانے کی کوشش کی جس پر وہاں موجود اہلکاروں نے انہیں اندر جانے سے روک دیا۔

یہ بھی دیکھیں

جنسی ہراسگی کیس میں نیا موڑ۔۔۔ علی ظفر کے گواہان نے الزامات کے پیچھے چُھپی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا، میشا شفیع کے بارے اہم انکشاف کر ڈالا

لاہور(ویب ڈیسک) گلوکار علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف دائر ہرجانے کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *